شیرازی خاندان کے سربراہ اور وزیر اعلی سندھ کے صلاحکار سید اعجاز شاھ شیرازی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے
ٹھٹھہ ( امین فاروقی بیورو چیف)شیرازی خاندان کے سربراہ اور وزیر اعلی سندھ کے صلاحکار سید اعجاز شاھ شیرازی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے مرحوم کے جنازے میں سینکڑوں افراد کی شرکت سابق صدر آصف علی زرداری بلاول بھٹو زرداری سید مراد علی شاہ وزیر اعلی سندھ اور پپلز پارٹی ضلعی قیادت صادق میمن، سید محمود عالم شاہ بخاری، ڈاکٹر واحد سومرو، حمید پہنور، امتیاز قریشی سمیت سینٹر سسی پلیجو سابق ایم پی اے و چیئرمین ٹھٹھہ غلام قادر پلیجو سرمد پلیجو، اسد پلیجو ایم این اے ڈاکٹر مہرین رزاق بھٹو کا اظہار تعزیت
تفصیلات کے مطابق شیرازی خاندان کے سربراہ سید اعجاز شاھ شیرازی طویل علالت کے بعد کراچی کے ایک نجی اسپتال میں انتقال کر گئے مرحوم کی میت کراچی سے ٹھٹھہ پھنچائی گئی تو ہر آنکھ اشکبار تھی سوگ میں سجاول سعید پور ٹھٹھہ اور دیگر علاقوں میں کاروبار بھی بند ہو گئے
مرحوم کے جنازے میں سیاسی سماجی اور مذہبی جماعتوں کے رھنمائوں و کارکنان اور شہریوں صحافیوں قوم پرست جماعتوں
اور سیکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی مرحوم کو شاھ مراد درگاھ کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا مرحوم کی وفات پر پپلز پارٹی کے سربراہ و سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری بلاول بھٹو زرداری ۔وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ ۔کے ساتھ ساتھ پپلز پارٹی ضلع ٹھٹھہ اور سجاول ضلعوں کی قیادت ۔سینیٹر سسی پلیجو غلام قادر پلیجو، سرمد پلیجو، اسد پلیجو اور دیگر نے تعزیت کا اظہار کیا ہے سید اعجاز شاھ شیرازی نے 1952 میں ٹھٹھہ کے شیرازی خاندان کی شخصیت الحاج قادر ڈنو شاھ شیرازی کے گھر جنم لیا 1984 میں ضلع کونسل ٹھٹھہ کے چئرمین بنے
اس زمانے میں انکے بیٹے سید اعجاز شاھ شیرازی نے ٹھٹھہ میں بلدیاتی الیکشن میں کامیاب ہوکر اپنی سیاست کا آغاز کیا اور ضلع کونسل کے ممبر بنے جسکے بعد اعجاز شاھ شیرازی 1985 میں غیر جماعتی بنیاد پر ہونے والے الیکشن میں ٹھٹھہ کے ایم پی اے بنے وہ 4 دفعہ ٹھٹھہ اور ایک دفعہ سجاول کے ایم پی اے کے طور پر کامیاب ہوئے وہ کئی دفعہ مختلف اوقات میں صوبائی وزیر اور صلاحکار وزیر اعلی سندھ رہے انکے بڑے بھائی مرحوم مظفر شاہ شیرازی میونسپل کمیٹی ٹھٹھہ کے چئرمین تھے سید اعجاز شاھ شیرازی کے بھائی سید شفقت شاہ شیرازی ضلع کونسل ٹھٹھہ کے چئرمین ۔ضلعی ناظم اور ایم پی اے طور پر رہے سید اعجاز شاھ شیرازی کے تین بیٹے ہیں جن میں ایاز علی شاہ شیرازی سجاول کے ایم این اے ہیں اور سید ریاض حسین شاہ شیرازی ٹھٹھہ کے ایم پی اے ہیں اور فیاض شاھ شیرازی زمینداری کرتے ہیں