Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

تعلیمی سرگرمیاں بحال کرنے کے لئیے فوری اقدامات کئے جائیں، راجہ محمد الیاس کیانی،

تعلیمی سرگرمیاں بحال کرنے کے لئیے فوری اقدامات کئے جائیں، راجہ محمد الیاس کیانی،

تعلیمی سرگرمیاں بحال کرنے کے لئیے فوری اقدامات کئے جائیں، راجہ محمد الیاس کیانی،

تعلیمی سرگرمیاں بحال کرنے کے لئیے فوری اقدامات کئے جائیں، راجہ محمد الیاس کیانی،

دولتالہ(نامہ نگار)حکومت معاشی تباہی سے بچنے کیلئے شعبہ تعلیم کو دیوالیہ کر رہی ہے، شعبہ تعلیم کی تباہی سے ملک کو ناقابلِ تلافی نقصان ہو گا، تعلیمی سرگرمیاں بحال کرنے کے لئیے فوری اقدامات کئے جائیں،تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان نہ کیا گیا تو 1 جنوری سے تعلیمی ادارے کھلوانے کے لیے باقاعدہ آغاز کیا جائے گا

subscribe our channel 👉🏻 https://bit.ly/3qDEySW

اس سلسلے میں ملک بھر کی نمائندہ تنظیموں سے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے، ان خیالات کا اظہار آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر راجہ محمد الیاس کیانی، سردار گل زبیر،ملک حفیظ الرحمان،عرفان مظفر کیانی،محمد ابراہیم،حکیم عبدالر?ف کیانی،

سید منور حسین نقوی،تسنیم المجید،ملک عرفان،میڈم ارم زاہد،دیگر نے ضلعی مجلس انتظامیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ حکومت نے کورونا کی دوسری لہر کی آمد کے ساتھ ہی تعلیمی اداروں کو بند کر دیا جو تعلیم دشمنی ہے، حکومت نے بازار مارکیٹیں پبلک ٹرانسپورٹ شادی کی تقریبات کے لیے کھلی چھٹی دے رکھی ہے، جبکہ قوم کے نونہالوں کو تعلیم سے دور کیا جا رہا ہے تعلیمی اداروں کی بندش سے نجی تعلیمی اداروں کی بقا کو خطرہ ہے کورونا کی پہلی لہر کے دوران ہزاروں نجی تعلیمی ادارے ختم ہو گئے مزید تعلیمی اداروں کو بند سے بچانے کیلئے حکومت عملی اقدامات کرے تعلیمی اداروں کا وجود قائم رکھنے کے لیے آسان شرائط پر بلا سود قرض دئیے جائیں پرائیویٹ سکولز کے اساتذہ کے لئیے خصوصی پیکج کا اعلان کیا جائے،

Exit mobile version