انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر حکومت پنجاب کی ہدایت پر واک کا اہتمام جناح لائبریری سے کیا گیا
خانیوال (سعید احمد بھٹی) انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر حکومت پنجاب کی ہدایت پر واک کا اہتمام جناح لائبریری سے کیا گیا جس میں تمام مکاتب فکر کے شہریوں اور لائنز ڈیپارٹمنٹ کے تمام افسران اور ان کے ماتحت عملے نے شرکت کی. جبکہ خصوصی شرکت ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر خانیوال چوہدری مجیب ربانی ،صوبائی اسمبلی کے رکن نشاط خان ڈاہا، ڈپٹی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خانیوال محمد اکرام ملک اور اسسٹنٹ کمشنر بختیار اسماعیل نے کی.
ریلی کی قیادت ڈپٹی کمشنر خانیوال آغا ظہیر عباس شیرازی نے کی . ریلی کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر خانیوال آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا کہ آج کے دن کے حوالے سے اگر دیکھا جائے تو اس وقت کشمیری بھائیوں پر ظلم و جبر کے جو پہاڑ ٹوٹ رہے ہیں عالمی حقوق کے علمبرداروں کو اس کا نوٹس لینا چاہئے. سب سے زیادہ بربریت کا شکار ہمارے کشمیریوں کے ساتھ ساتھ فلسطینی بھائی شامل ہیں. اس لیے ضروری ہے
کہ یہاں کہیں بھی انسانیت کے ساتھ ناروا سلوک ہو رہا ہو تو عالمی برادری کو چاہیے کہ ان کے حقوق کی پاسداری کی جائے. ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر خانیوال چوہدری مجیب ربانی نے کہا کہ آج کے دن کے منانے کا مقصداصل میں انسانیت کا اعتراف یے. انسان کی حرمت خانہ کعبہ سے زیادہ مقدم ہے. جہاں کہیں ظلم ہو عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ اس کی حمایت میں آواز بلند کرے. کشمیری اور فلسطین میں ظلم کی تمام حدیں کراس ہو چکی ہے. اس موقع پر دیگر مقررین نے خطاب کیا. نوجوانوں نے کی. واک میں کثیر تعداد میں شہریوں نے شرکت کی.