Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم نے چوکی فاضل شاہ تھانہ سرائے سدھوکو فنکشنل کرکے احکامات جاری

خانیوال (سعید احمد بھٹی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم نے چوکی فاضل شاہ تھانہ سرائے سدھوکو فنکشنل کرکے احکامات جاری کردئیے اس سلسلہ میں انہوں نے چوکی انچارج اے ایس آئی شفقت حسین کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ پولیس ٹیم اپنے علاقہ کے معززین کے بہترین اورمثبت تعاون کے ساتھ مویشی چوری ودیگر وارداتوں کی روک تھام کو یقینی بنائیں اور الرٹ ہوکر ڈیوٹی سرانجام دیں‘اپنے علاقہ میں مشکوک افراد پر گہری نظر رکھیں‘

گشت کے نظام کو موثراورمربوط بنائیں اورگاڑی کی منٹیننس برقراررکھی جائے۔اس موقع پر انسپکٹر مہر سعید احمد‘ریڈٹوڈی پی او رائے فرحت نواز‘مظہرحسین ودیگر پولیس افسران بھی موجودتھے۔ڈی پی او نے کہاکہ تھانہ سرائے سدھو کے علاقہ میں جرائم کی بیخ کنی اورسماج دشمن عناصرکا قلع قمع کرنے کیلئے چوکی فاضل شاہ کو فنکشنل کردیا گیا ہے جس کے قیام سے جرائم کوکنٹرول کرنے میں مددملے گی۔انہو ں نے مزید کہاکہ ضلع خانیوال کو کرائم فری بنانے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں‘خانیوال پولیس جرائم کی سرکوبی کے لیے شب وروزکوشاں ہے۔ڈی پی اونے کہاکہ پولیس چوکی فاضل شاہ کے قیام کا عوام کاتحفظ کرناہے۔

Exit mobile version