Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

مریم نے لاہور جلسے کے حوالے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا

مریم نے لاہور جلسے کے حوالے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا

مریم نے لاہور جلسے کے حوالے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے 13 دسمبر کو لاہور کے جلسے کے حوالے سے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔

مریم نواز کا کہنا ہے کہ مینار پاکستان پر حق اور سچ پر کھڑے لوگوں نے قرارداد پاکستان منظور کی تھی، اسی مقام پر حق اور سچ پر کھڑے ہو کر آپ انشااللہ ایک نئی تاریخ رقم کریں گے۔مریم نے کہا کہ 13 دسمبر جلسے کا نہیں فیصلے کا دن ہے ، گھروں سے نکلیں ، بھرپور آواز اٹھائیں اور اپنے فیصلے پر مہر تصدیق ثبت کر دیجئے۔

خیال رہے کہ اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ نے 13 دسمبر کو لاہور کے مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان کررکھا ہے جبکہ جنوری کے پہلے ہفتے میں لانگ مارچ کا بھی ارادہ ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اپوزیشن ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اپنے استعفے پارٹی قیادت کو بھجوا رہے ہیں۔دوسری جانب مقامی انتظامیہ نے مینارپاکستان پر جلسے کی اجازت اب تک نہیں دی ہے جس کے بعد تصادم کا خطرہ پیدا ہوتا نظر آرہا ہے۔

Exit mobile version