پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل اور نجی کاروباری ادارے،شکیل اینڈ کمپنی کے درمیان ڈیری مصنوعات کے مشترکہ آپریشنل منصوبے کامعاہدہ 117

پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل اور نجی کاروباری ادارے،شکیل اینڈ کمپنی کے درمیان ڈیری مصنوعات کے مشترکہ آپریشنل منصوبے کامعاہدہ

پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل اور نجی کاروباری ادارے،شکیل اینڈ کمپنی کے درمیان ڈیری مصنوعات کے مشترکہ آپریشنل منصوبے کامعاہدہ

اسلام آباد ( فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف ) پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل زرعی تحقیق و ترقی کو ترویج دینے کے لئے اپنی کمپنی PATCO کے زریعے مختلف خوردنی مصنوعات کو عوام الناس کے لئے متعارف کروارہا ہے۔ اس مقصد کو عملی جامہ پہنانے کے لئے حال ہی میں کئی نجی کاروباری کمپنیوں کے ساتھ معاہدے کئے گئے ہیں۔

اور اب PATCO-PARC اور شکیل اینڈ کمپنی کے درمیان ڈیری مصنوعات کے فروغ کے لئے ایک مشترکہ منصوبہ کا معاہدہ عمل میں لایا گیا۔ اس معاہدے کا اجرائ￿ پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل، کے صدر دفتر اسلام آباد میں چیئرمین، پی اے آر سی ، ڈاکٹر محمد عظیم خان اور شکیل اینڈ کمپنی کے سربراہ جناب شکیل احمد کی موجودگی میں تشکیل دیا گیا جس کے دستخط کنندہ PATCO-PARC کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، ڈاکٹر محمد امجد اور منتظم شریک، شکیل اینڈ کمپنی ، شکیل احمد تھے۔

اس معاہدے کی رو سے دونوں فریقین مل کر صحت بخش دودھ کی پیداوار اور ترسیل کے لئے مارکیٹنگ جیسے اہم فرائض سرانجام دیں گے۔ ڈاکٹر محمد عظیم خان کے مطابق پی اے آر سی اس ضمن میں جراثیم سے پاک دودھ کے لئے جدید مشین کی تنصیب اور تحقیق کے لئے جگہ کی فراہمی کو ممکن بنائے گی۔ دونوں فریقین مل کر عوام کو صحت بخش اور اعلیٰ معیار کے دودھ اور دودھ سے بنی مصنوعات کی ترسیل کو یقینی بنائیں گے۔

شکیل احمد نے اس معاہدے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ زرعی ادارے کی تحقیق کی مدد سے ہم صحت مند جانوروں کا انتخاب عمل میں لاتے ہوئے ڈیری مصنوعات کی توسیع و ترسیل کے لئے کام کریں گے۔انہوں نے اس موقع پر چیئرمین PARCکا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں