Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس جہانیاں میں ٹائیفائڈ بخار کے لیے ویکسین لگائی جانے کے حوالے سے میٹنگ ہوئی

جہانیاں (سعید احمد بھٹی) ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس جہانیاں میں ٹائیفائڈ بخار کے لیے ویکسین لگائی جانے کے حوالے سے میٹنگ ہوئی. اجلاس کی صدارت ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر عمر غوری نے کی. اجلاس میں خصوصی شرکت ڈسٹرکٹ سروویلنس کوآرڈینیٹر ڈاکٹر منیب احمد نے کی. ڈاکٹر منیب احمد نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ٹائیفائڈ بخار کے لیے ویکسین مکمل تیار ہے اور یہ ویکسین 9 ماہ سے 15 سال تک کے بچوں کو لگائی جائے گی.

اس دفعہ تحصیل جہانیاں میں تقریباً 19840 بچوں کا ٹارگٹ ہے اور اس کا آغاز یکم فروری تا 13 فروری 2021 تک مکمل ہو جائے گا. ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر عمر غوری نے کہا کہ ٹائیفائڈ بخار بچوں میں کافی سیریئس مسئلہ ہے. اس مہم کو سنجیدگی سے لیا جائے. اس سلسلے میں متعلقہ سٹاف کو آن بولڈز لیا جائے. مساجد میں منادی کرائی جائے. سکولوں، مدارس، پرائیویٹ سیکٹر جہاں کمسن بچے کام کرتے ہیں اور اس طرح کی دیگر جگہوں پر سخت مانیٹرنگ کی جائے. اس موقع پر شرجیل احمد بھٹہ، ندیم احمد، حافظ امان اللہ، احمد سعید، فوکل پرسن شاہدالرحمن گل سید علی حسین شاہ اور نذیر احمد گوندل موجود تھے.

Exit mobile version