پی ڈی ایم کے جلسے نہ صرف کرونا کے پھیلاو کا باعث بن رہے ہیں بلکہ ملکی معیشت کے لیے بھی نقصان دہ ہیں،عاصم ملک 96

پی ڈی ایم کے جلسے نہ صرف کرونا کے پھیلاو کا باعث بن رہے ہیں بلکہ ملکی معیشت کے لیے بھی نقصان دہ ہیں،عاصم ملک

پی ڈی ایم کے جلسے نہ صرف کرونا کے پھیلاو کا باعث بن رہے ہیں بلکہ ملکی معیشت کے لیے بھی نقصان دہ ہیں،عاصم ملک

دبئی(بیورورپورٹ) پی ڈی ایم کے جلسے نہ صرف کرونا کے پھیلاو کا باعث بن رہے ہیں بلکہ ملکی معیشت کے لیے بھی نقصان دہ ہیں، اگر اپوزیشن جماعتیں اس بات کو نہیں سمجھ رہی تو حکومت کو اس حوالے سے ایکشن لینا چاہیے، ان خیالات کا اظہار ترجمان اوورسیز پاکستانیز کیپٹن عاصم ملک نے اپنے ایک بیان میں کیا،

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی جماعتوں کو عوام کی صحت اور معاشی حالت کا بالکل ادراک نہیں ہے اور وہ عالمی اور مقامی طور پرکرونا کے پھیلاؤ کے خطرات کے باوجود عوام کو گھروں سے نکال رہے ہیں اور نہ صرف دوبارہ کرونا کی وبا کو پھیلا رہے ہیں بلکہ سڑکیں اور شہر بند کر کے غریب عوام کو معاشی طور پر نقصان پہنچا رہے ہیں جو قابل مذمت ہے، انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اپنی سیاسی دکانداری شہریوں کے ذریعہ نا چمکائیں بلکہ میدان میں آکر سیاسی مقابلہ کریں،

کیپٹن عاصم ملک نے حکومت اور وزیراعظم عمران خان پر زور دیا کہ وہ بھی اس حوالے سے ٹھوس پالیسی بنائیں اور جس طرح دیگر افراد پر ایس او پیز کا قانون لاگو ہوتا ہے اسی طرح اپوزیشن کی جماعتوں کو بھی اس حوالے سے روکے، حکومت اسی طرح نرمی کا مظاہرہ کرتی رہی تو اپوزیشن جماعتوں کے جلسوں اور جلوسوں سے ملک بھر میں ایک بار پھر کرونا کی وباء خطرناک صورت اختیار کرلے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں