‘پولیس عوام کی خادم ہے عوام کے جان ومال کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل برو ئے کار لائے جارہے ہیں۔ ڈی پی او 96

‘پولیس عوام کی خادم ہے عوام کے جان ومال کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل برو ئے کار لائے جارہے ہیں۔ ڈی پی او

‘پولیس عوام کی خادم ہے عوام کے جان ومال کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل برو ئے کار لائے جارہے ہیں۔ ڈی پی او

خانیوال18دسمبر2020 (سعید احمد بھٹی) حکومت پنجاب کی جاری کردہ کورونا ایس اوپیز کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پنجاب پولیس انعام غنی کے احکامات کی روشنی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمدعلی وسیم نے ڈی پی او آفس خانیوال کے سبزہ زار میں کھلی کچہری لگائی اورفرداً فرداًضلع خانیوال کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے سائلین کی شکایات ومسائل سنے اورموقع پر متعلقہ پولیس افسران کو سائلین کی جانب سے پیش کی گئی

شکایات ومسائل کو میرٹ پرفوری حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔اس موقع پر ڈی پی او محمدعلی وسیم نے کہاکہ معاشرے میں قانون وانصاف کی بالادستی کو برقراررکھتے ہوئے پبلک سروس کی باآسانی فراہمی اورجرائم پیشہ عناصرکی بیخ کنی خانیوال پولیس کا نصب العین ہے اس مقصدکے حصول کے لیے پولیس فورس کے رویوں میں تبدیلی کیساتھ ساتھ پولیس اورعوام کے درمیان اعتماد کی فضاء کو فروغ دیا جارہا ہے۔

انہو ں نے مزیدکہاکہ پولیس افسران کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں کہ وہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لوگوں کی مشکلات کے ازالہ اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف موثرحکمت عملی اپناتے ہوئے کارائیوں کا سلسلہ جاری رکھیں۔ڈی پی او نے کہاکہ میرے دفتر کے دروازے ہرخاص وعام کے لیے کھلے ہیں‘پولیس عوام کی خادم ہے عوام کے جان ومال کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل برو ئے کار لائے جارہے ہیں۔ ڈی پی او

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں