تحصیل ملنیوٹریشن ایڈریسنگ کمیٹی جہانیاں کا اجلاس ہوا. جس میں تمام ممبران نے شرکت 146

تحصیل ملنیوٹریشن ایڈریسنگ کمیٹی جہانیاں کا اجلاس ہوا. جس میں تمام ممبران نے شرکت

تحصیل ملنیوٹریشن ایڈریسنگ کمیٹی جہانیاں کا اجلاس ہوا. جس میں تمام ممبران نے شرکت

جہانیاں (سعید احمد بھٹی) تحصیل ملنیوٹریشن ایڈریسنگ کمیٹی جہانیاں کا اجلاس ہوا. جس میں تمام ممبران نے شرکت کی. اجلاس کی صدارت اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں محمد بابر سلیمان نے کی. اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں محمد بابر سلیمان نے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عمر غوری سے دریافت کیا کہ غذائی قلت کا شکار بچوں کے لیے کیا

اقدامات کیے جا رہے ہیں؟ جس پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عمر غوری نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ہر ماہ تحصیل سطح پر تمام مراکز صحت پر 400 سے 500 بچوں کی سکریننگ کی جاتی ہے اور ان میں سے تقریباً 80 بچے سیم اور میم کی نشاندہی کی جاتی ہے جن کے الگ الگ کارڈ بنانے کے ساتھ ساتھ الگ الگ طریقے سے علاج کیا جاتا ہے. سیم بچے جو کہ شدید غذائی قلت کا شکار ہوتے ہیں ان بچوں کے لیے WHO کے تحت خصوصی شاشے تیار کیے جاتے ہیں

جس کی وجہ سے جلد ریکوری ہوتی ہے. میم بچوں کے لیے ایم ایم شاشے دئیے جاتے ہیں. یہ تمام شاشے بازار سے نہیں ملتے بلکہ تمام سہولیات ہمارے صحت کے تمام مراکز سے مفت مہیا کیے جاتے ہیں. مزید لیڈی ہیلتھ ورکرز ڈور ٹو ڈور مددگار ثابت ہوتی ہیں اسی طرح 6 نیوٹریشن سپروائزر یونین کونسل سطح پر خدمات سرانجام دے رہے ہیں. اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں نے ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک سے دریافت کیا

کہ غذائی قلت ختم کرنے کے لیے کیا اقدامات کررہے ہیں؟ بریفنگ دیتے ہوئے لائیو سٹاک آفیسر نے کہا کہ مرغی اور مویشی خواہش مند حضرات کو مہیا کر رہے ہیں. اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت مظہر حسین کلیم نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اپنی مدد آپ کے تحت سبزیوں کے بیج کسانوں کے ساتھ گھریلو صارفین کو مہیا کیے جاتے ہیں اور فیلڈ سٹاف آگاہی مہم فراہم کر رہے ہیں. اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر

جہانیاں محمد بابر سلیمان نے کہا کہ تمام لائنز ڈیپارٹمنٹ کو ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے اپنے اپنے شعبوں میں بہتری لانے کی ضرورت ہے تاکہ ان مسائل سے چھٹکارا حاصل کر سکیں. خصوصی شرکت فوڈ گرین انسپکٹر رانا عرفان، تحصیل پاپولیشن ویلفیئر آفیسر جہانیاں محمد فیاض ، شاہدالرحمن گل، محمد اختر اور پبلک ہیلتھ آفیسر محمد اشرف نے کی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں