اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں محمد بابر سلیمان نے علی الصبح سبز منڈی کا دورہ 77

اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں محمد بابر سلیمان نے علی الصبح سبز منڈی کا دورہ

اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں محمد بابر سلیمان نے علی الصبح سبز منڈی کا دورہ

جہانیاں (سعید احمد بھٹی) اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں محمد بابر سلیمان نے علی الصبح سبز منڈی کا دورہ کیا. صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا. غلہ منڈی کے چاروں طرف سے جائزہ لیا. بہترین صفائی ستھرائی پر ان کی حوصلہ افزائی کی. سماجی فاصلہ برقرار رکھتے ہوئے خاک روب کو ضروری ہدایات دی کہ آپ کی صحت ہمارے لیے بڑی مقدم ہے. ماسک کا استعمال لازمی کریں تاکہ آپ کورونا کے ساتھ ساتھ دھول سے محفوظ رہ سکیں.

اسی دوران آپ اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں محمد بابر سلیمان نے بولی اور کورونا ایس او پیز کا جائزہ لیا. اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے آڑھتی کو ہدایت کی کہ فروٹس کی چند پیٹیاں کو الٹایا جائے اگر کسی پیٹی میں سے ناقص فروٹ نکلے تو آئندہ اس بیوپاری کو منڈی میں داخل ہونے کی اجازت نہ دیں. مزید انھوں نے کہا کہ مصنوعی بولی کی شکایت نہیں آنی چاہیے. کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کرائیں. ماسک کا استعمال ، سماجی فاصلہ برقرار رکھتے ہوئے کاروبار کریں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں