Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

شاہ محمود قریشی کا دورہ عرب امارات، پاکستانی کمیونٹی ملاقات سے محروم،

شاہ محمود قریشی کا دورہ عرب امارات، پاکستانی کمیونٹی ملاقات سے محروم،

شاہ محمود قریشی کا دورہ عرب امارات، پاکستانی کمیونٹی ملاقات سے محروم،

شاہ محمود قریشی کا دورہ عرب امارات، پاکستانی کمیونٹی ملاقات سے محروم،

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)شاہ محمود قریشی کا دورہ عرب امارات، پاکستانی کمیونٹی ملاقات سے محروم، کیپٹن عاصم ملک کا شاہ محمود قریشی کے اس رویے پر اظہار افسوس، پاکستانی کمیونٹی کے مختلف افراد سے ملاقات، پاکستانی کمیونٹی کا کیپٹن عاصم ملک پر مکمل اعتماد کا اظہار، تفصیلات کے مطابق پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی گزشتہ روز متحدہ عرب امارات کے دورے پر آئے اور یہاں انہوں نے متحدہ عرب امارات کے سربراہ سمیت مختلف حکومتی شخصیات سے ملاقات کی،

اوورسیز پاکستانیوں کے ترجمان کیپٹن عاصم ملک نے دبئی میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں سے ملاقات

متحدہ عرب امارات کےاعلیٰ حکومتی شخصیات سے ملاقات کے بعد شاہ محمود قریشی پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات کئے بغیر واپس پاکستان چلے گئے جس پر اوورسیز خصوصا میڈل ایسٹ اور متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں نے شدید مایوسی کا اظہار کیا، اس حوالے سے اوورسیز پاکستانیوں کے ترجمان کیپٹن عاصم ملک نے دبئی میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں سے ملاقات کی اور اور شاہ محمود قریشی کا پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات نہ کرنے پر شدید تحفظات اور افسوس کا اظہار کیا

افسوس کا مقام ہے کہ شاہ محمود قریشی پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات کیے بغیر چلے گئے،، کیپٹن عاصم ملک

کیپٹن عاصم ملک نے پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات کے موقع پر کہا کہ اوورسیز میں مقیم پاکستانیوں کو شاہ محمود قریشی کے دورہ عرب امارات سے بہت زیادہ توقعات وابستہ تھیں اور انھیں امید تھی کہ وزیر خارجہ پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات کرکے ان کے مسائل جانیں گے اور انہیں حل کریں گے لیکن افسوس کا مقام ہے کہ شاہ محمود قریشی پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات کیے بغیر چلے گئے جس سے عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں میں شدید مایوسی پھیلی ہے،

انہوں نے کہا کہ میں آج پاکستانی کمیونٹی کے درمیان موجود ہوں میں بھی شاہ محمود قریشی کے رویے پر سخت مایوس ہوں لیکن میں اوورسیز پاکستانیوں کو اس بات کا یقین دلاتا ہوں کہ حکومتی ایوانوں تک ان کی آواز ضرور پہنجاؤں گا چاہے کوئی بھی حکومتی اہلکار متحدہ عرب امارات میں پاکستانیوں سے رابطہ کرے یا نہ کرے،

میں ان کے ساتھ رابطے میں ہیں اور ہر وقت ان کے لیے کام کرتا رہوں گا، کیپٹن عاصم ملک نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت سے اوورسیز پاکستانیوں کو بہت زیادہ توقعات وابستہ تھیں لیکن افسوس کا مقام ہے کہ سابقہ حکومتوں کی طرح تحریک انصاف کی حکومت بھی اوورسیز پاکستانیوں کے اعتماد پر پوری نہیں اتر رہی جو ایک المیہ ہے

Exit mobile version