اے این پی ٹانک کے جنرل سیکریٹری عثمان بیٹنی رشتئہ ازدواج میں منسلک 93

اے این پی ٹانک کے جنرل سیکریٹری عثمان بیٹنی رشتئہ ازدواج میں منسلک

اے این پی ٹانک کے جنرل سیکریٹری عثمان بیٹنی رشتئہ ازدواج میں منسلک

ڈیرہ اسماعیل خان(نثاربیٹنی سے) اے این پی ٹانک کے جنرل سیکریٹری عثمان بیٹنی رشتئہ ازدواج میں منسلک، دوست احباب کی بھرپور شرکت، تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی ٹانک کے جنرل سیکریٹری اور سابقہ ایم پی اے ٹانک غلام قادر خان بیٹنی کے فرزند ارجمند عثمان خان بیٹنی کی شادی خانہ آبادی بخیر و خوبی انجام پائی، شادی کی تقریبات تین دن جاری رہیں جس میں عثمان بیٹنی کے عزیزواقارب کے علاوہ دوستوں، سیاسی قرابت داروں اور اہل علاقہ نے بھرپور شرکت کی،

اس سلسلے میں گذشتہ روز ڈیرہ اسماعیل خان میں ان کی شادی کے ولیمہ کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک پشاور، اسلام آباد، لکی مروت بنوں ژوب اور دیگر علاقوں سے ان کے رشتہ داروں، دوستوں، پارٹی عہدیداروں اور دیگرمہمانوں نے شرکت کی، ولیمہ میں شرکت کرنے والوں میں سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم خان کنڈی،

قوم پرست رہنما رحمت اللہ الرحمن بیٹنی، پشتو شاعر تاج شارع سرورجان سرور، معروف صحافی نثاربیٹنی، پی پی پی کے سرگرم کارکنان ضیاء الدین بیٹنی اور کثیر تعداد میں دیگر افراد نے شرکت کی، ولیمہ میں آنے والے مہمانوں نے دولہا عثمان بیٹنی کو زندگی کی نئی شروعات پر مبارک باد دی اور دعا کی

کہ اللہ تعالی نوبیاہتا جوڑے کو ڈھیروں خوشیاں عطا کرے، واضع رہے کہ اے این پی ٹانک کے جنرل سیکریٹری عثمان بیٹنی اے این پی کے سابق امیدوار صوبائی اسمبلی ٹانک اور سابقہ صوبائی حلقہ سابق ایف آر سب ڈویژن بیٹنی/ایف آر ڈی آئی خان غلام قادر بیٹنی کے بیٹے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں