مسلم لیگ ن حلقہ 2 کے سابق ٹکٹ ہولڈر کی منافقت دیکھ کر متحرک رہنما ُُپی پی پی میں شامل، 125

مسلم لیگ ن حلقہ 2 کے سابق ٹکٹ ہولڈر کی منافقت دیکھ کر متحرک رہنما ُُپی پی پی میں شامل،

مسلم لیگ ن حلقہ 2 کے سابق ٹکٹ ہولڈر کی منافقت دیکھ کر متحرک رہنما ُُپی پی پی میں شامل،

اسلام گڑھ(جاوید اقبال بٹ)پاکستان پیپلز پارٹی کی بجاڑ میں تقریب،مسلم لیگ ن ضلع میرپور کے ناٸب صدر صوفی یعقوب گجر مسلم لیگ ن کی رفاقت چھوڑ کر پی پی پی کے قافلے میں شامل،کیپٹن سرفراز مرحوم میرے قاٸد اور بااصول لیڈر تھے،باقی ماندہ کو کھوتے گھوڑے کاعلم نہیں،یہ نااہل ٹولہ برادری ازم کی سیاست کرتا ہے،انکی نیت کے ساتھ ساتھ قسمت بھی کھوٹی ہے،انکےہاتھ میں اسمبلی میں پہنچنے کی لکیر نہیں،سابق امیدوار اسمبلی کا ٹیگ لگا کر پانچ سال عوامی چندے پر عیاشی کرنے والے اور برادری ازم کو پروموٹ کرنے والے ہیں،چودھری عبدالمجید بڑے ظرف کے سیاستدان ہیں،ہیرا پھیری اور منافقت انکا شیوا نہیں،

مسلم لیگ ن حلقہ 2 کے سابق ٹکٹ ہولڈر کی منافقت دیکھ کر متحرک رہنما ُُپی پی پی میں شامل،
مسلم لیگ ن حلقہ 2 کے سابق ٹکٹ ہولڈر کی منافقت دیکھ کر متحرک رہنما ُُپی پی پی میں شامل،

ڈنکے کی چوٹ پر چودھری مجید کا ساتھ دیں گے،صوفی یعقوب کابجاڑ میں منعقدی تقریب سے خطاب،تفصیلات کے مطابق صوفی یعقوب گجر ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شامل ۔صوفی یعقوب گجر مسلم لیگ ن ضلع میرپور کے نائب صدر تھے۔انہوں نے بجاڑ میں منعقدہ تقریب میں پی پی پی میں شمولیت کے موقع پر کہا چوہدری عبدالمجید کی شخصیت میں جادوں ہے کہ مجھ ایسے بت کو توڑ کر اپنے ساتھ شامل ہونے پر مجبور کردیا ۔تیس سال مسلم کانفرنس اور ن لیگ کا ساتھ دیا ۔کپٹن (ر) سرفراز مرحوم میرے قائد تھے بااصول انسان تھے باقی ماندہ لوگوں کو کھوتے گھوڑے کا علم نہیں

۔مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کا نعرہ ہے ووٹ کو عزت دو جبکہ حلقہ 2 سے سابق ٹکٹ ہولڈر کا نعرہ ہے ووٹر کو بے عزت کروں ۔یہ برادری کی سیاست کرتے ہیں ان کی قسمت میں اسمبلی میں پہنچنے کی لکیر نہیں ہے اور نہ یہ جیتنے کے لیے الیکشن لڑتے ہیں یہ الیکشن میں برادری سے چندے لیتے ہیں بیس پچیس لاکھ جمع کرتے ہیں دس لاکھ خرچ کرتے ہیں باقی جیب میں ڈال کر پانچ سال سابق امیدوار اسمبلی بن کر عیاشی کرتے ہیں

۔مسلم لیگ ن کے سابق امیدوار اسمبلی وینس برادری کو کھڑے ہو کر ملتے ہیں جبکہ دوسری برادریوں کو ہاتھ کی دو انگلیوں سے سلام دیتے ہیں ۔یہ خالق آباد سے اسلام گڑھ کو پورا حلقہ سمجھتے ہیں ۔اپنی کوشش سے بیٹے کو جونیئر کلرک بھرتی کروایا ایک سال بعد انہوں نے نکال کر اپنی برادری کا بندہ بھرتی کروا دیا ۔۔۔
چوہدری عبدالمجید بڑے ظرف کے سیاستدان ہیں انہوں نے مطالبے کے بغیر کام کروا دیئے ۔ان کی دعوت پر نہیں بلکہ خود ان کے ساتھ شامل ہونے کا فیصلہ کیا ۔جس کے ساتھ چلا خلوص نیت سے چلا کوئی ہیرا پھیری اور منافقت نہیں کی ۔آج سے چوہدری عبدالمجید اور پیپلزپارٹی کا ڈنکے کی چوٹ پر ساتھ دیں گے ۔۔۔۔
صوفی یعقوب گجر مسلم لیگ ن کے سابق ٹکٹ ہولڈر نذیر انقلابی کے قریبی ساتھی تھے اپوزیشن دور میں نہ صرف مسلم لیگ ن کے ساتھ رہے بلکہ پیپلزپارٹی حکومت اور چوہدری عبدالمجید کے خلاف خاصے متحرک تھے ۔حکومت دور میں کارکنوں کا چھوڑنا قیادت کی ناکامی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں