Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

چیئرمین کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ چودھری محمد اختر کو تمغہ امتیاز ملنے پر ان کے اعزاز میں اہلیان رٹھوعہ محمد علی خان کا پرتپاک استقبال

اسلام آباد (فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف) چیئرمین کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ چودھری محمد اختر کو تمغہ امتیاز ملنے پر ان کے اعزاز میں اہلیان رٹھوعہ محمد علی خان کا پرتپاک استقبال استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین KORT چوہدری محمد اختر نے تمام منتظمین ، پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا ، اور راٹھوہ محمد علی خان کے رہائشیوں کا شکریہ ادا کیا۔چودھری محمد اختر نے مزید کہا کہ کورٹ ایجوکیشنل اینڈ ریذیڈینشل کمپلیکس میرپور میں پورے پاکستان سے یتیم بچوں کو جدید ترین سہولیات مہیا کررہی ہے۔ جب کہ ہم نے حکومت کے ساتھ اقدامات شروع کیئے ہے کہ پاکستان میں پرائمری اسکولوں کی ترقی اور فراہمی کے ذریعے بچوں کو اچھی طرح سے لیس اور جدید سہولیات کے ذریعے معیاری تعلیم فراہم کی جائیں۔

چیئرمین کورٹ نے تمام ڈونرز اور مسکرٹئیرس کا شکریہ ادا کیا۔ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور کے او آر ٹی ڈونرز کی شراکت سے ہم کامیابی کے ساتھ اے جے کے ، کے پی کے ، گلگت بلتستان اور پاکستان کے دیگر حصوں میں ضرورت مند لوگوں کو تعلیم ، صحت ، راشن ، کیش چیک اور دیگر ضروریات فراہم کررہے ہیں۔

اس موقع پر اقبال حیدر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ چودھری محمد اختر کو تمغہ امتیاز سے نوازا گیا ، ان کی انسانیت ، محتاج اور غریب لوگوں کے لئے خدمات دکھائی دے رہی ہیں ، جبکہ ان کی لگن بے یار و مددگار لوگوںں کیلئےامید ہے۔ڈاکٹر امین نے تعلیم اور صحت اور مسکین اور غریب لوگوں کی

معاشرتی بہبود میں چوہدری محمد اختر کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے چودھری محمد اختر کو تمغہ امتیاز سے نوازنے پر حکومت پاکستان کا بھی شکریہ ادا کیا۔اس تقریب میں اقبال حیدر ، ڈاکٹر امین ، چوہدری شکیل ، منیجر کورٹ ساجد دلاور خان ، مقامی کمیونٹی ، الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا جرنلسٹ نے شرکت کی۔

Exit mobile version