سواریاں بٹھانے پر جھگڑا رکشہ ڈرائیور نے پٹرول چھڑک رکشے کو آگ لگا دی
دولتالہ(نامہ نگار ) دولتالہ لاری اڈہ پر سواریاں بٹھانے پر جھگڑا ڈرائیور نے رکشے پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی رکشہ ڈرائیور نے خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگانے کی بھی کوشش کی زراءع کے مطابق خورشید احمد ساکن ڈونگی کلاں موٹر مکینک ہے پارٹ ٹائم رکشہ چلاتا ہے نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ چند روز قبل سواری بٹھانے پر ڈرائیوروں سے جھگڑا ہو گیا تا ہم پولیس کی مداخلت سے معاملہ رفع دفع ہو گیا
جب کہ گزشتہ دوبارہ سواریاں بٹھانے پر سوزوکی ڈرائیور سے جھگڑا ہو گیا جس پر پولیس چوکی دولتالہ درخواست دی گئی جس پر پولیس نے سست روی کا مظاہرہ کیا جس سے دل برداشتہ ہو کر رکشہ پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی جب کہ خود پر پٹرول چھڑک کر خود سوزی کی کوشش کی تا ہم وہاں پر موجود افراد نے بچا لیا سی پی او راولپنڈی نے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی اس سلسلے میں موقف دیتے ہوئے انچارج پولیس چوکی دولتالہ ایس آئی واجد منیر نے بتایا کہ انصاف کے تمام تقاضے پورے کیے جائیں گے