ضلع مہمند، سالوں سے زیر التوا کیسز میں دن رات محنت کر کے ایک ہفتے کے اندر ٹی ٹی، سی ٹی، ڈی ایم ،پی ای ٹی اور دیگر کیڈرز کے آرڈر جاری
مہمند(افضل صافی سٹی رپورٹر)ضلع مہمند، سالوں سے زیر التوا کیسز میں دن رات محنت کر کے ایک ہفتے کے اندر ٹی ٹی، سی ٹی، ڈی ایم ،پی ای ٹی اور دیگر کیڈرز کے آرڈر جاری کردیئے. فرائض میں کوتاہی برتنے والے 150 اساتذہ کو شوکاز نوٹس دیکر ان کے خلاف کارروائی کی گئی. قلیل مدت میں حکومت کی خزانے کو پچاس لاکھ روپے کا فائدہ پہنچایا۔۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر مہمند نورحسن ۔
گزشتہ روز اپنی آفس میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر مہمند نورحسن نے کہا کہ عرصہ دراز سے زیر التوا 194 مختلف کیٹگریز ڈی ایم، ٹی ٹی، اے ٹی اساتذہ کو میرٹ پر بھرتیاں کیے. اس کے لیے صاف وشفاف اور مروجہ طریقہ کار کو اپنایا گیا. پھر بھی اگر کسی کوئی شکایت ہو تو وہ تحریری طور پر ایجوکیشن آفس کو اگاہ کرسکتے ہیں. انہوں نے کہا کہ تین ماہ قبل انہوں نے بطور ڈی ای او مہمند چارج سنبھال لیا ہے. مگر قلیل مدت میں ایک سو پچاس سے زائد غیر حاضر عملے کو شوکاز نوٹس جاری کیے ۔ جبکہ اکاونٹس آفس میں غیر قانونی طور نکالی گئی کنونئس الاونس کی بقایا جات ریکور کرکے پچاس لاکھ روپے
حکومت کی خزانے میں دوبارہ جمع کیا. انہوں نے کہا کہ بعض مفاد پرست عناصر اور مافیاں محکمہ ایجوکیشن میں اصلاحات نہیں چاہتے ہیں. اس لیے وہ میرے خلاف سر گرم عمل ہو کر منفی پروپیگنڈہ کر رہا ہے۔ تاکہ اسی طرح وہ اپنی مذموم مقاصد میں کامیاب ہو سکے. انہوں نے کہا کہ بہت جلد پی ایس ٹی کے آسامیوں پر بھی بھرتیاں کرینگے۔ اس کے لیے تمام تر قانونی پراسیس مکمل کرلیا گیا ہے. انہوں نے کہا کہ وہ ضلع مہمند میں سکولوں کی معیار اور شرح تعلیم میں بہتری لانے کی
بھرپور کوشش کررہے ہیں. اور انشاءاللہ تعلیمی اداروں میں کافی بہتری بھی آگئی ہے انہوں کہا کہ وہ انتہائی ضرورت کے مطابق عارضی تبادلے کرتے ہیں ۔ حالانکہ مستقل تبادلوں پر مکمل پابندی ہے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم میں جہاں پر کرپشن ہو خواہ وہ ڈیوٹی کی مد میں یا مرمتی کام یا تعمیر وترقی کے کاموں میں ہو. تو شکایات پر فوری طور پر ایکشن لیں گے ۔انہوں نے کہا کہ عوام کے ساتھ ملکر محکمہ تعلیم کو ترقی و خوشحالی کے راہ پر گامزن کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے۔