مروٹ تھانہ مروٹ کے اے ایس آئی سکندر حیات کی پھرتیاں غریب محنت کش دوکاندار کو پکڑ کر شراب فروش بنادیا
مروٹ(ابوحمزہ ساجد)تفصیلات کے مطابق چک نمبر 304/ ایچ آر اڈا رصافہ کا رہاٸشی رجب علی ولداللہ داد قوم بوھڑ جوکہ محنت مزدوری کرتا ہے اور اس نے اڈا رصافہ پر جوتوں کی چھوٹی سے دوکان بنارکھی ہے جس سے وہ اپنے گھر کا چولہا چلارہاتھا اتور کے روز20.12.2020 تقریباً 3.30٢وہ اپنی دوکان پرموجود تھا کہ سکندر حیات اے ایس آٸی سرکاری گاڑی پر اپنے ملازمین کے ساتھ آیا اور رجب علی کو اٹھا کر لے گیا اور اس کو اپنی دوکان بھی بند کرنے کا موقع نہ دیا وہاں پر موجود لوگوں نے جاننے کی کوشش کی کہ کیا معاملہ ہے لیکن کسی کو کچھ نہ بتایا
تھانے میں لے جاکر غریب محنت کش پر جھوٹامقدمہ بنادیا جس میں موقف اختیار کیاگیا کہ مخبر کی اطلاع پر چھاپہ اضافی بستی میں چالو بھٹی پر مارا اور اس کے قبضے سے85لیٹر شراب شراب کشید کرنے کا سامان موقع سے قبضہ میں لیا ہے جب کہ یہ وقوع جھوٹا اور بے بنیاد ہے کیونکہ رجب علی کو اڈا رصافہ اس کی دوکان سے پکڑا گیا ہے اس کے اڈا رصافہ سے سینکڑوں لوگ شہادت دیں گے عوامی پریس کلب مروٹ نے واقع کے بارا میں کھوج لگایا توسامنے یہ آیا کہ یہ وقوع بالکل جھوٹا ہے ایک تو رجب علی کو اڈارصافہ سے گرفتار کیا گیا ہے دوسراجس اضافی بستی کا وقوع بنایا گیاہے
وہاں جب عوامی پریس کلب کے نماٸندے گٸے تو نہ تو شراب کی بھٹی کے کوٸی اثار ملے جب بستی کے لوگوں سے پوچھ گچھ کی گٸی توان کاکہنا تھا کہ نہ ہی یہاں کوٸی شراب بناتا ہے اور نہ ہی رجب یہاں رہتا ہے وہ توگاٶں میں رہتا ہے نہ ہی پولیس نے کوٸی ریڈ کیا ہے وہاں کے رہاٸشی اورسابقہ کونسلر نے بھی اس بات کی تصدیق کی اڈارصافہ پر بھی لوگوں سے حقاٸق جانیں گٸے جس میں اڈاے کے تمام لوگوں نے بتایا کہ رجب علی بالکل بے گناہ ہے نہ وہ شراب پیتا ہے اور نہ بیچتا اور مزید یہ بھی بتایا کہ ایک اور چاٸے بیچنے والے کو بھی سکندر نے حراساں کیا ناجاٸز تلاشی لینے کی کوشش کی تلاشی کے دوران چرس ڈالنے کا ارادہ تھا رجب علی کے گاٶں اور ہمساٸیوں سے جب پچھ گچھ کی تو ان کاکہنا تھا
کہ ہم نے آج تک رجب میں کوٸی براٸی نہیں دیکھی وہ اپنے کام سے کام رکھنے والا تھا اس کہ نابینا ماں کا کہنا تھا کہ یہ ہمارا واحد کفیل اورسہارا تھا جس کوناجاٸز حوالات میں ڈال دیا ہے دوکان بند ہونے کی وجہ سے بھوکے مررہے ہیں ہمارے ساتھ سکندر اے ایس آٸی نے ظلم کی انتہا کردی ہماری عزت کہ بھی دھجیاں اڑا دیں ہم غریب ضرورہیں لیکن گاٶں میں ہماری عزت ہے ہم کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے اہل علاقہ کا کہنا ہے
کہ اس میں جو بھی لوگ ملوث ہیں ان کے خلاف کارواٸی ہونی چاہے اس معاملہ کی صاف شفاف انکواٸری ہونی چاہیے اس میں اگر اے ایس آٸی نے غریب خاندان پر ظلم کیا ہے تو اس کو نوکری سے فارغ کرکے اس کی سخت قانونی کاواٸی کی جاٸےجب اس معاملہ پر سکندر اے ایس آٸی سے جب ان کے موباٸل نمبر پر موقف جاننے کے لیے رابطہ کیا گیا تو اس نے ٹال مٹول سے کام لینا شروع کردیا اڈا رصافہ کی عوام نے بھی اعلی احکام سے اس جھوٹے مقدمہ کو خارج کرنے اور اور جو اس میں ملوث ہیں ان کے خلاف سخت کارواٸی کا مطالبہ کیا