Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

دھابیجی اور قرب و جوار میں پانی بحران کا خاتمہ

دھابیجی اور قرب و جوار میں پانی بحران کا خاتمہ

دھابیجی اور قرب و جوار میں پانی بحران کا خاتمہ

دھابیجی اور قرب و جوار میں پانی بحران کا خاتمہ

ٹھٹھہ ( امین فاروقی بیورو چیف)دھابیجی میں پانی بحران پر پیپلز پارٹی ایم پی اے حاجی علی حسن زرداری اور یونین کونسل دھابیجی کے سابق چئیرمین فقیر نبی بخش بلوچ ضلع کونسل ممبر سکندر علی پہنور اور دھابیجی پریس کلب کی کاوشوں سے شہر دھابیجی اور قرب و جوار میں پانی بحران کا خاتمہ ہوا ہے جس پر شہریوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے اس حوالہ سے گذشتہ ماہ سے مذکورہ ذمہ داران اور شہریوں نے ڈی سی ٹھٹھہ عثمان تنویر سے ملاقات بھی کی جسمیں پبلک ہیلتھ ٹھٹھہ کے انجینئر ساجد ملاح بھی موجود تھے پیپلزپارٹی ایم پی اے حاجی علی حسن زرداری کی خصوصی دلچسپی اور ہدایات پر دھابیجی میں پانی بحران میں کمی دیکھنے کو ملی ہے تاہم اس پر مستقل بنیادوں پر کام باقی ہے

جسکے حوالہ سے ایم پی اے حاجی علی حسن زرداری نے چند ماہ قبل وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کے سامنے تفصیلی خاکہ فائل رکھی تھی جسے وزیراعلی سندھ نے منظور کراتے ہوئے ایم پی اے حاجی علی حسن زرداری کو 6 کروڑ بجڈ کا بل پاس کرایا ہے جسمیں نئے سرے سے شہر دھابیجی کو پانی کی لائن نئ پاور فل موٹریں اور مستعد عملہ دیا جانا شامل ہے جس پر نئے سال کے شروعات میں ہی کام شروع کردیا جائے گا دھابیجی ملزایریا کو 1980 میں یونیسیف فاونڈیشن نے پانی کی لائن فراہم کی تھی جو اس وقت دس ہزار آبادی کے لئے تھی اب چونکہ آبادی کا تناصب ایک لاکھ سے تجاوز کرچکا ہے

اور نئ محلہ جات وجود میں آچکے ہیں جسکی وجہ سے مذکورہ خستہ حال 40 سال پرانی لائن پانی فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے اور ستم ظرفی یہ کہ مذکورہ لائن پر درجنوں فارم ہاوس فیکٹریاں بن چکی ہیں جسکی وجہ سے شہر کا 75% پانی فارموں زرعی زمینوں کو چوری کرکے لیا جارہا ہے اسی پیش نظر ایم پی اے حاجی علی حسن زرداری نے دھابیجی پریس کلب کی نشاندہی پر پبلک ہیلتھ ٹھٹھہ اینجینئر ساجد ملاح کو ہدایات دیں کہ وہ فوری غیر قانونی پانی کنکشن کٹوائے اور عوام تک پانی پہنچائے جس پر انجینیئر ساجد ملاح نے دھابیجی پریس کلب کے ہمراہ تمام غیرقانونی اور بااثرز کنکشن کٹوائے جسکی وجہ سے پانی وہاں تک پہنچا جہاں گذشتہ دس سال تک نہ پہنچ سکا تھا اس عمل پر عوام کی خوشی دیدنی تھی

لیکن چند دن بعد غیر قانونی کنکشن دوبارہ سے لگادئے گئے گذشتہ دنوں اسی حوالہ سے ڈی سی ٹھٹھہ عثمان تنویر کے پاس جو میٹنگ ہوئ اس پر عمل درآمد ہوا ہے اور چند ایک ضروری اشیاء نصب کرکے پبلک ہیلتھ اپنی نگرانی میں پانی کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہے لیکن مستقل بنیادوں کا حل تب ہوگا جب وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور ایم پی اے حاجی علی حسن زرداری کے درمیان طے شدہ 6 کروڑ کے بجڈ پر کام شروع ہو اس حوالہ سے پبلک ہیلتھ ٹھٹھہ کے اینجینئر ساجد ملاح نے میڈیا کو بتایا کہ جون 2020 میں پاکوسز کمپنی نے پبلک ہیلتھ کو واٹر سپلائ معامالات ہینڈ آور کئے ہیں ضلع ٹھٹھہ میں RO اور UF پلانٹ ٹوٹل 62 جو واٹر کمیشن سپریم کورٹ کے آڈر پر ہیں جلد بحال ہونے جارہے ہیں

اسی طرح دھابیجی یونین کاونسل کے لئے فی الحال دو ٹینڈر 32 لاکھ 60 ہزار فنڈ کے جاری کردئے ہیں جنمیں دو نیو موٹرز اور اسکے دیگر لوازمات حاصل کرکے جلد لگوادئیے جائیں گے تاکہ پانی کی سپلائ میں تعطل نہ آسکے یہ سب کام پبلک ہیلتھ اپنی نگرانی میں کرارہا ہے اور مزید نئے سال کے آغاز پر ہی ایم پی اے حاجی علی حسن زرداری کی ہدایات پر ایک بڑے پروجیکٹ کے ساتھ کام کا آغاز ہوگا جسے ہمیشہ کے لئے پانی بحران سے چھٹکارا حاصل ہوگا

اور عوام کو انکے گھروں باآسانی پانی مل سکے گا اس موقع پر دھابیجی کے سابق چیئرمین فقیر نبی بخش بلوچ اور پیپلزپارٹی دھابیجی صدر سکندر علی پہنور نے کہا کہ دھابیجی کا درینہ مسئلہ پانی بحران جلد خاتمے کی طرف ہے اس ضمن میں وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ ایم پی اے حاجی علی حسن زرداری سابق چیئرمین ٹھٹھہ غلام قادر پلیجو سینیٹر سسئ پلیجو اور ڈی سی ٹھٹھہ عثمان تنویر کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ جنکی توجہ اور ہوم ورک سے نیا بجڈ پاس ہوا ہے

Exit mobile version