حکمران حقیقی معنوں میں عوام کے مسائل کا ادراک نہیں کر سکےراجہ محمد حمید ایڈوکیٹ 124

حکمران حقیقی معنوں میں عوام کے مسائل کا ادراک نہیں کر سکےراجہ محمد حمید ایڈوکیٹ

حکمران حقیقی معنوں میں عوام کے مسائل کا ادراک نہیں کر سکےراجہ محمد حمید ایڈوکیٹ

دولتالہ (نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ ن وفاق کی علامت ہے سابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان نے ترقی اور خوشحالی کی جو منازل طے کیں ان کی آج بھی کہیں مثال نہیں ملتی آج عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہو چکے ہیں

بجلی اور گیس کی بدترین لوڈ شیڈنگ سے نظام زندگی تباہ و برباد ہو چکا ہے لوگ دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں اشیاء خوردنوش عوام کی دسترس سے باہر ہو گئی ہیں مہنگائی کے سیلاب نے پاکستان کی70فی صد آبادی متاثر کیا ہے بیروزگاری میں اضافہ کروڑوں نوکریاں دینے والے برسر روزگار لوگوں سے ان کا روزگار چھین رہے ہیں حکومت کا کرپشن کے خلاف جہادکا بیانیہ فلاپ ہو چکا ہے ان خیالات کا اظہار سابق امیدوار

برائے صوبائی اسمبلی و رہنما مسلم لیگ ن راجہ محمد حمید ایڈوکیٹ نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ حکمران حقیقی معنوں میں عوام کے مسائل کا ادراک نہیں کر سکے تبدیلی اور ریاست مدینہ کے نعرے لگا کر عوام کو دھوکہ دیا گیا ہے غریب فٹ پاتھ پر ہے اور کسان رل رہا ہے لوگوں کو ہسپتالوں میں ڈسپرین کی گولی تک میسر نہیں موجودہ حکومت عوام کے دکھوں کا مداوا نہیں کر سکتی پاکستان مسلم لیگ ن وطن عزیز کی

بقا،سلامتی،ترقی اور خوشحالی کی ضامن ہے ان شاء اللہ ایک بار پھر برسر اقتدار آ کر عوام کی مشکلات کے خاتمے اور ملکی معیشت کی بہتری اور وطن عزیز کی ترقی کے لیے اپنا فریضہ سر انجام دے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں