ڈویژن میں اقلیتی برادری کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔کمشنر مردان ڈویژن منتظر خان 76

ڈویژن میں اقلیتی برادری کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔کمشنر مردان ڈویژن منتظر خان

ڈویژن میں اقلیتی برادری کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔کمشنر مردان ڈویژن منتظر خان

مردان(شاہ باباحبیب عارف)کمشنر مردان ڈویژن منتظر خان نے کہاہے کہ مردان کو صاف اور ماحول دوست شہر بنانے میں مسیحی برادری کا کردار بھی روز روشن کی طرح عیاں ہے۔ مسیحی برادری کے حقوق اورانکے تحفظ کے لئے انتظامیہ انکے ساتھ بھرپور معاونت کررہی ہے۔وہ واٹر اینڈ سینیٹشن سروسز کمپنی مردان کی جانب سے مسیحی برادری کے تہوار کرسمس کے حوالے سے منعقد ہ تقریب سے خطاب کررہے تھے۔

تقریب سے واٹر اینڈ سینیٹشن سروسز کمپنی مردان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر انجنیئر امیر خان نے بھی خطاب کیا۔دریں اثناء واٹر اینڈ سینیٹشن سروسز کمپنی مردان کے ہیڈ آفس پہنچنے پر کمپنی کے چیف ایگزیکٹو افسر انجنیئر امیرخان نے کمشنر مردان ڈویژن کا استقبال کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر مردان ڈویژن منتظر خان نے کہاکہ ڈویژن میں اقلیتی برادری کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔
اقلیتی برادری کے حقوق اور تحفظ کے لئے کوشاں ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے ہمیں مل جل کر کام کرنا ہوگا۔مردان کو صفائی کے حوالے سے ایک ماڈل شہر بنانے کے لئے مسیحی برادری
کو کمپنی کا ساتھ دینا چاہیئے۔اس موقع پر کمپنی کے چیف ایگزیکٹو افسر انجنیئر امیر خان نے کہاکہ صفائی کے حوالے سے مردان میں کمپنی کے اقلیتی برادری کا بھی ایک اہم کردار ہے۔ہم ان کی خدمات کو سراہتے ہیں اورانکو درپیش مسائل کا ادراک رکھتے ہوئے انکے حل کے لئے کوشاں ہیں۔ انہوں نے کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کو مبارکباد دی اور انہیں اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔اس موقع پر کمشنر مردان ڈویژن منتظر خان اور واٹر اینڈ سینیٹشن سروسز کمپنی مردان کے چیف ایگزیکٹوافسر انجنیئر امیر خان نے مسیحی برادری کے ہمراہ کرسمس کا کیک بھی کاٹا۔کمشنر اور کمپنی کے چیف ایگزیکٹو نے مسیحی برادری میں کرسمس کا کیک بھی تقسیم کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں