Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

قومی اقلیتی کمیشن کی سکھ کسانوں کے پر امن احتجاج کے خلاف بھارتی ظلم و ستم کی شدید الفاظ میں مذمت

قومی اقلیتی کمیشن کی سکھ کسانوں کے پر امن احتجاج کے خلاف بھارتی ظلم و ستم کی شدید الفاظ میں مذمت

قومی اقلیتی کمیشن کی سکھ کسانوں کے پر امن احتجاج کے خلاف بھارتی ظلم و ستم کی شدید الفاظ میں مذمت

قومی اقلیتی کمیشن کی سکھ کسانوں کے پر امن احتجاج کے خلاف بھارتی ظلم و ستم کی شدید الفاظ میں مذمت

اسلام آباد: (راجہ فرقان احمد) قومی اقلیتی کمیشن کی سکھ کسانوں کے پر امن احتجاج کے خلاف بھارتی ظلم و ستم کی شدید الفاظ میں مذمت؛ بھارت انسانی حقوق کی خلاف ورزی بند کرے؛ پاکستان سے ہجرت کرنے والے ہندو بھی واپس آ نا چاہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار قومی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین چیلا رام کیولانی نے چھٹے اجلاس کی صدارت کے موقع پر کیا۔ تفصیلات کے مطابق اجلا س میں اقلیتی کمیشن کے ممبران سمیت اسلامی نظریاتی کونسل ، وزارت داخلہ، قانون و انصاف، انسانی حقوق اور وزارت مذہبی امور کے شعبہ بین المذاہب ہم آہنگی کے افسران شریک تھے۔

اجلاس میں قومی اقلیتی کمیشن ایکٹ 2020 کے مسودے، پاکستان میں بسنے والی اقلیتوں کی حالت زار بہتر بنانے، ان کے مذہبی مقامات کی حفاظت ، بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے خلاف منفی پراپیگنڈا کو زائل کرنے سمیت کئی اہم امور زیربحث آئے۔ چیئرمین نے کہا کہ اقلیتوں کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے، ایکٹ کے بغیر قومی اقلیتی کمیشن ادھورا ہے ۔ قومی اقلیتی کمیشن بل 2020 کے مسودے پر تفصیلی مشاورت جاری ہے۔ تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت مکمل کرنے کے بعد بل کے مسودے کو کابینہ کی منظوری کیلئے بھیجا جائے گا۔ قائد اعظم کے ویژن ،

آئین پاکستان کے مطابق اقلیتوں کی حالت زار کو مزید بہتر بنائیں گے۔ کمیشن بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کیلئے تمام تر صلاحیتیں بروئےکار لائے گا۔ چیلا رام کیولانی نے مزید کہا کہ بھارت انسانی حقوق کی خلاف ورزی بند کرے ؛ پاکستان سے ہجرت کرنے والے ہندو واپس آ نا چاہتے ہیں۔ قومی اقلیتی کمیشن نے سکھ کسانوں کے پر امن احتجاج پر بھارت کے ظلم و ستم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سب سے بڑی جمہوریت کے دعوے دار بھارت نے ہمیشہ اپنی اقلیتوں کے حقوق سلب کئے ہیں۔ کمیشن ارکان کو بتایا گیا کہ چیئرمین چیلا رام کیولانی نے کمیشن ارکان کے ساتھ سندھ میں سادھو بیلا آشرم کا دورہ کیا

اور وہاں کی ہندو انتظامیہ سے ملاقات کی۔ کمیشن نے خستہ حال آشرم کی جلد از جلد مرمت کیلئے متعلقہ اداروں کو ضروری اقدامات اٹھانے کی سفارش کی۔ اقلیتی کمیشن کے چیئرمین نے کمیشن کی معاونت کرنے پر دیگر وزارتوں بالخصوص وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے وزیر اور سیکرٹری کے شکریہ ادا کیا۔ سیکرٹری مذہبی امور کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے کی خبر پر چیئرمین اقلیتی کمیشن اور ارکان نے انکے لئے نیک تمناؤں اور جلد صحت یابی کی دعا کی۔

Exit mobile version