ٹریفک پولیس راولپنڈی کا کرسمس کے لیے جامع اور منظم ٹریفک پلان جاری 112

ٹریفک پولیس راولپنڈی کا کرسمس کے لیے جامع اور منظم ٹریفک پلان جاری

ٹریفک پولیس راولپنڈی کا کرسمس کے لیے جامع اور منظم ٹریفک پلان جاری

راولپنڈی: (راجہ فرقان احمد) سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کے سینئر ٹریفک آفیسر سید عابد عباس شاہ کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ڈیوٹی آفیسرہیڈ کواٹر محمد وسیم نے کرسمس کے موقع پر گھرجا گھروں اور شاہراہوں پر ٹریفک کی بہترین روانی کے لیے راولپنڈی شہر سمیت تحصیل ہائے کے لیے جامع اور منظم ٹریفک پلان جاری کر دیا۔ ڈیوٹی آفیسر محمد وسیم کے مطابق راولپنڈی ٹریفک پولیس کے09ڈی ایس پیز،28 انسپکٹرز، 96ٹریفک وارڈنز اور24 ٹریفک اسسٹنٹس کرسمس کے موقع پرگرجا گھروں میں ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے جبکہ

کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کرانے کے لیے خصوصی انتظامات بھی کیے گئے ہیں ۔یوم قائد اور کرسمس کے موقع پر ون ویلنگ کی روک تھام کے لیے سپیشل سکواڈ بھی بنا ئے گئے ہیں جو کہ بھرپور ایکشن میں نظر آئیں گے۔ سکیورٹی کے پیش نظر کالے شیشے،بغیر رجسٹریشن، غیر نمونہ نمبر پلیٹ اور بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر نظر رکھتے ہوئے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس موقع پر پر سینئر ٹریفک آفیسر راولپنڈی سید عابد عباس شاہ نے سرکل کے تمام ڈی ایس پیزاور انسپکٹرز کو ہدایات جاری کیں کہ ٹیم ورک اور مکمل کوآرڈینشن کے ساتھ فرآئض کی ادائیگی کو یقینی بنائیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ بہت اہم دن ہیں لہذامحنت اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈیوٹی کو فرض سمجھ کر عوام الناس کو ہر طرح کی ٹریفک سہولیات فراہم کی جائیںاور ٹریفک پلان پرمکمل عمل درآمد کروایا جائے اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں