Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

محکمہ تعلیم سکولزکا سینیارٹی سیل ایک اساتذہ تنظیم کے نمائندوں کے حوالے کرنا حیرت کا باعث ہے

محکمہ تعلیم سکولزکا سینیارٹی سیل ایک اساتذہ تنظیم کے نمائندوں کے حوالے کرنا حیرت کا باعث ہے

محکمہ تعلیم سکولزکا سینیارٹی سیل ایک اساتذہ تنظیم کے نمائندوں کے حوالے کرنا حیرت کا باعث ہے

محکمہ تعلیم سکولزکا سینیارٹی سیل ایک اساتذہ تنظیم کے نمائندوں کے حوالے کرنا حیرت کا باعث ہے

کوئٹہ ( پ ر) گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے کہ محکمہ تعلیم سکولز کا سینیارٹی سیل ایک اساتذہ تنظیم کے صوبائی نمائندوں کے رحم وکرم پر چھوڑنا حیرت کا باعث ہے بیان میں کہاگیا ہے کہ محکمہ تعلیم سکو لزکو جان بوجھ کر جانبدار بنایا جارہا ہے اور اگر اساتذہ کے سینیارٹی سیل کو فوری طور پر غیر جانبدار اہلکاروں کے حوالے نہ کیا گیا تو عنقریب اس پر ڈھیروں سوالات جنم لیں گے بیان میں کہا گیا ہے

کہ محکمہ تعلیم سکولز کا شعبہ ایک وسیع شعبہ ہے اسے اس طرح کسی ایک اساتذہ تنظیم کے جانبدار نمائندوں کے حوالے کرنا نظامت تعلیمات سکولزکی سطح پر انتہائی بے قاعدگی ہے جس کی وجہ سے مختلف کیڈر ز کے اساتذہ کے سروسز رولز بھی متنازعہ حیثیت اختیار کرگئے ہیں حالانکہ سروسز رولز میں محکمہ تعلیم سکولز کے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کر حتمی شکل دینا چا ہئے تھا مگر ایسا نہیں کیا گیا اور ایک تنظیم کی ایماء پر اساتذہ کو اُن کے جائز حقوق سے محروم کیا گیا اور اُن کی حق تلفی کی گئی ہے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ محکمہ تعلیم سکولز کو تجربات کی بنیاد پر چلانے کی

بھرپور کوشش کی جارہی ہے جس سے ایک طرف تو جانبدار افراد کی اجارہ داری فروغ پارہی ہے تو دوسری طرف ایسے اساتذہ جو کسی تنظیم کے رکن نہیں ہیں یا وہ سینیارٹی سیل پر قابض تنظیم سے کسی قسم کا تعلق نہیں رکھتے اُنہیں محروم رکھنے کی کوشش کی جارہی ہے جس کی کسی بھی صورت میں جی ٹی اے اجازت نہیں دے گی بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اساتذہ کو اُن کی سینیارٹی کے مطابق انصاف دینے کے لیے سینیارٹی سیل کو فوری طور پر غیر جانبدار افرادکے حوالے کیا جائے تاکہ سینئر اساتذہ کی حق تلفی نہ ہو۔

Exit mobile version