اپوزیشن چاہے جتنا شور مچا لے احتساب کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان سمجھوتا نہیں کرینگے، ارسلان خان بروہی
ٹھٹھہ ( امین فاروقی بیورو چیف)پاکستان تحریک انصاف ضلع ٹھٹھہ کے صدر رئیس ارسلان خان بروہی نے کہا ہے کہ اپوزیشن چاہے جتنا شور مچا لے احتساب کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان سمجھوتا نہیں کرینگے اربوں روپے کے قرضے لینے کے باوجود بھی یہ عوام کی حالت نہیں بدل سکے احتساب کا عمل ملکی ترقی کے لئے بہت ضروری ہے ماضی کے حکمرانوں نے اقتدار میں آ کر صرف دولت اور جائیدادیں بنائی اپنی کرپشن سے
انکار کرنے اور عمران خان پر تنقید کرنے والے بتائیں کہ گزشتہ دو دہائیوں سے جو ملک میں کرپشن اور لوٹ مار کا بازار گرم تھا وہ کون کررہا تھا اگر زرداری اور نواز شریف بے قصور اور معصوم ہیں تو ماضی میں ملک کو کون لوٹ رہا تھا جس عمر میں لوگوں کے شناختی کارڈ نہیں بنتے اس عمر میں شریف فیملی کے بچے ارب پتی کیسے بن جاتے ہیں پاکستان کی عوام کو شعور حاصل ہے وہ ان کے کسی جھانسے میں نہیں آئیں گے پی ڈی ایم اتحاد حکومت کو بلیک میل کرنے میں کامیا ب نہیں ہو سکتا انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ملک کی عوام کی واحد امید ہیں جو ملک کا نظام بہتر کرنے کے لئے دن رات محنت کررہے ہیں اپوزیشن کے ذہنوں میں اقتدار سے چمٹے رہنا ہی سیاست ہے وزیراعظم کی قیادت میں ملک روشن مستقبل کی جانب بڑھ رہا ہے۔