ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمدعلی وسیم کرسمس کے سلسلہ میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ 157

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمدعلی وسیم کرسمس کے سلسلہ میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمدعلی وسیم کرسمس کے سلسلہ میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ

خانیوال(سعید احمد بھٹى ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمدعلی وسیم کرسمس کے سلسلہ میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ کے لیے اچانک میاں چنو ں پہنچ گئے جہا ں انہو ں نے فیصل ٹاؤن میاں چنوں میں چرچ آف پاکستان اور 133/16Lمیں کیتھولک چرچ کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔انہو ں نے مسیحی برادری کو سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی کے لیے لگائے گئے کرسمس بازار کا بھی وزٹ کیا۔ ڈی پی او نے چرچزکی

اندرونی اوربیرونی سکیورٹی اور چرچز میں داخل ہونیوالے افراد کی تلاشی کے عمل کا جائزہ لیا۔انہو ں نے گرجاگھروں پر تعینات پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹیاں بھی چیک کیں۔اس موقع پر ڈی پی او محمدعلی وسیم نے کہاکہ کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کو سہولیات فراہم کرنا حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے‘خانیوال پولیس کی جانب سے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں

جبکہ چرچز کے اطراف میں پولیس اورایلیٹ کے جوان گشت کنا ں رہیں گے۔انہو ں نے کہاکہ عبادات کے لئے آنے والے افراد کو خصوصی تلاشی کے بعد چرچز کے اندر داخل ہونے کی اجازت دی جائیگی اس سلسلہ میں چرچز منتظمین او رمسیحی برادری پولیس کا ساتھ دیں۔ڈی پی ا ونے کہاکہ مسیحی برادری کرسمس کے موقع پر کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد اورسماجی فاصلے اور ہینڈ سینیٹائزر کے استعمال کویقینی بنائیں۔انہو ں نے مزید کہاکہ کرسمس اور نیو ائیر نائٹ پر ہوائی فائرنگ اورون ویلنگ میں ملوث افراد کے خلاف بلا امتیاز سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں