مجھے اپنے دوستوں اور پرستاروں سے بہت پیار ہے جنیوا رائے
(بیورو رپورٹ )معروف بھارتی ادکارہ و گلو کارہ جنیوا رائے نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ ان ک مداحوں اور پرستاروں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ یہ سب کچھ میرے اللہ کی دین ہے اور میرے والدین کی دعائیں ہیں انہوں نے کہا کہ مجھے بردبار اور قناعت پسند لوگوں سے بہت پیار ہے میں نے کبھی تکبر اور حسد نہیں کیا مجھے اپنے دوستوں اور پرستاروں سے بہت پیار ہے انہوں نے کہا
کہ سوشل میڈیا پر میرے پرستاروں کی تعدا دمیں اضافہ ہوتا جارہا ہے گلو کاری سے مجھے حد سے زیادہ پیار ہے انہوں نے کہا کہ اگر کسی شخص میں آگے بڑھنے کی لگن نہیں تو اس کی زندگی بے مقصد ہے ان کا کہنا ہے کہ میں چاہتی ہوں کہ نوجوان فنکاروں کو آگے بڑھنے کا موقع دیا جانا چاہئیے
اس کی جتنی مدد ہو سکے کر نی چاہئیے انہوں نے کہا جو فن سینئر سے سیکھاجاتا ہے وہ کتابوں میں نہیں ملتا ۔ میرے اندر اداکاری کا عنصر کُوٹ کُوٹ کر بھرا ہوا ہے انہوں نے کہا کہ میں اخبارات کے ایڈیٹروں کی دل سے قدر کرتی ہوں جو مجھے زیادہ سے زیادہ کوریج دیتے ہیں میں ایسے ایڈیٹروں کی ترقی و خوشحالی کے لئے ہمیشہ دعا گو رہتی ہوں