پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر سسئ پلیجو نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 13 ویں برسی کے موقع پر پیغام 106

پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر سسئ پلیجو نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 13 ویں برسی کے موقع پر پیغام

پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر سسئ پلیجو نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 13 ویں برسی کے موقع پر پیغام

ٹھٹھہ ( امین فاروقی بیورو چیف)پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر سسئ پلیجو نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 13 ویں برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہیکہ شہید جمہوریت شہید بینظیر بھٹو دنیا کی عظیم لیڈر تھیں جسے اپنے قوم سے عشق تھا اور اسی پاداش میں شہید امر ہوگئ اور آخری لمحہ میں بھی اپنے عوام کے درمیان شہادت پائ محترمہ شہید بینظیر نے اس خطرناک حالات میں بہادری کا بے مثال مظاہرہ کیا انہوں نے ملک کو متحد کئے رکھا اور ترقی بھی دی

وہ ہر لحاظ سے بے داغ رہی اور باوقار اور شجاعت کے بلندیوں کی شہزادی تھی انہوں نے دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا اپنے ملک کی عوام کو سیاسی سماجی اور تعلیمی میدان دیا وہ ایک مثالی کردار رھیں وہ جب آخری بار جمہوریت کی بقاء کے لئے میدان عمل میں آئیں اور ایک ڈکٹیٹر کو للکارا تب بہت سی رکاوٹوں اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑا پر وہ حق سچ کی راہ پر گامزن رہیں وہ ہر حالات کا انجام جاننے کے باوجود اپنی عوام کے لئے جان کا نذارانہ پیش کرگئیں وہ عورت کی جراتمند آواز تھی عورت حقوق کی ترجمان تھیں شہید جمہوریت پر جتنا بھی فخر کیا جائے کم ہے رہتی دنیا تک بینظیر بینظیر رہے گی انکی لازاوال شہادت اور 13 ویں برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں