’دو کرپٹ لوگوں کے بچوں کی قابلیت کیا ہے جو یہ ملک چلانے جارہے ہیں؟‘
وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر مریم نواز اور بلاول بھٹو زرداری کے پارٹیوں کی قیادت کرنے پر طنز کیا ہے۔
چکوال میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ دو کرپٹ لوگوں کے بچوں کی قابلیت کیا ہے جو یہ ملک چلانے جارہے ہیں؟
وزیراعظم نے کہا کہ دونوں کے باپ کرپٹ ترین آدمی ہیں جن پر کرپشن کیسز چل رہے ہیں، اِس کے سوا کوئی میرٹ نہیں دونوں شاہانہ اندازمیں اس آمدنی پر پلے ہیں جو حلال نہیں تھ۔
عمران خان نے کہا کہ کوئی پوچھےآپ نے کیا کیا ہے جو پارٹی سربراہ بنے ہوئے ہیں؟