اسلام گڑھ اور اس کے گردونواع میں غیرمعیاری اور ایکسپائر مشروبات فروخت ہونے لگے
اسلام گڑھ(نامہ نگار) اسلام گڑھ اور اس کے گردونواع میں غیرمعیاری اور ایکسپائر مشروبات فروخت ہونے لگے،لوکل مشروبات کے علاوہ انٹرنیشنل برینڈ کوک پیپسی بھی نقلی فروخت ہونے لگی ،مضرصحت مشروبات کی وجہ سے لوگوں میں گردوں اور معدے کی بیماریوں سمیت دل کی بیماریاں عام ہونے لگیں ،محکمہ فوڈ اتھارٹی اور مقامی انتظامیہ کی خاموشی پر سوالیہ نشان ،حکام بالا ایکسپائراور ناقص مشروبات کی فروخت پر فوری نوٹس لیں
اور مجرموں کے خلاف فوری کاروائی کرکے انھیں کڑی سے کڑی سزا دلوائی جائے عوامی مطالبہ تفصیلات کے مطابق اسلام گڑھ اور اس کے گردونواع میں غیر معیاری اور مضرصحت مشروبات کی فروخت عام ہوگئی لوکل مشروبات کے علاوہ انٹرنیشنل برانڈ کی مشربات کوک پیپسی کی نقل بھی مارکیٹ میں عام ہوگئی جس کی وجہ سے گردوں اور معدے کی بیماریوں سمیت دل کی بیماریاں بھی عام ہونے لگ گئیں محکمہ فوڈ اتھارٹی اور مقامی انتظامیہ کی خاموشی کی وجہ سے ہزاروں جانیں شدید خطرے میں ہیں۔عوام علاقہ نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ ناقص اور مضر صحت مشروبات فوخت کرنے والوں کے خلاف فوری کاروائی کر کے انسانیت کے دشمنوں کو سخت سے سخت سزا دی جائے ۔