نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے زیر اہتمام ممبران اور ان کی فیملیز کے لئے مفت بلڈ ٹسٹ اور چیک اپ کا اہتمام کیا گیا
اسلام أباد (فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف)نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے زیر اہتمام ممبران اور ان کی فیملیز کے لئے مفت بلڈ ٹسٹ اور چیک اپ کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں 400سے زائد ممبران نے مفت ٹیسٹ کروائے اور ڈاکٹرز سے اپنا طبی معاوئنہ کروایا اس موقع پر سیکرٹری نیشنل پریس کلب انور رضا نے تمام شرکا کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم اپنے ممبران کے لئے آئندہ بھی ایسے پروگرام منعقد کریں گے۔ صدر نیشنل پریس کلب شکیل انجم نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے
کہا کہ کرونا کی وجہ سے ہمارے صحافیوں کو مسائل درپیش تھے ان کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے اس کیمپ کا انعقاد کیا انہوں نے کہا کہ میں جوائنٹ سیکرٹری ندیم چوہدری کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے صحت ڈاٹ کام کے ساتھ مل کر کامیاب ہیلتھ میلے کا انعقاد کیا۔ تمام لیبارٹریز کے منتظمین سے گزارش کروں گا کہ اس طرح کا ایک کیمپ راولپنڈی آفس میں بھی لگایا جائے۔ کیمپ کے آخر میں لیبارٹریز کی طرف سے قرعہ اندازی کے زریعے انعامات بھی تقسیم کیئے گئے۔
اس کیمپ میں مشہور لیب و ڈائگنوسٹک سنٹرز کیپیٹل ڈائگنوسٹک ، نایاب لیب ابن سینا لیب ، خان لیب ،کیپٹل انٹرنیشنل ہسپتال , عمر فاونڈیشن ، جی ایم ٹی سنٹر، ری ہیب سنٹر ، بائیو جینی لیب ، بائیو کئیر لیب، شاھین لیب ، بیسٹ میڈیکل ، امان میڈیکل سروسیز ،انسیپٹا فارما ،راولپنڈی بیوٹی کالج نے شرکت کی ۔جس میں فری شوگر ٹیسٹ ، فری لییور ٹیسٹ ، فری کیلثیم ٹیسٹ ، فری بلڈ کمپلیٹ ٹیسٹ ، فری بلڈ گروپنگ ، اسکن اسپیشلسٹ ، میڈیکل اسپشلسٹ، آڈیو گرام، شوگر اسپشلسٹ و دیگر چیک اپ کیا گا ۔