شدید دھند کے باعث موٹروے ہر قسم کی ٹریفک کیلیے بند 80

شدید دھند کے باعث موٹروے ہر قسم کی ٹریفک کیلیے بند

شدید دھند کے باعث موٹروے ہر قسم کی ٹریفک کیلیے بند

لاہور: پنجاب میں گہری دھند کے باعث موٹر وے ایم ٹو لاہور سے اسلام آباد اور ایم تھری لاہور سے ننکانہ صاحب تک بند کر دی گئی۔

پنجاب کے مختلف علاقوں میں دھند کا راج ہے جس کے باعث ٹریفک کی روانی اور نظام زندگی شدید متاثر ہو رہی ہے۔

ترجمان موٹر کے مطابق دھند کے باعث موٹروے ایم ٹو  لاہور سے اسلام آباد اور پنڈی بھٹیاں اور ایم تھری لاہور سے ننکانہ صاحب تک بند کر کے ڈرائیورز کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 موٹروے ایم ٹو کو لاہور سے کلر کہار تک بھی دھند کے باعث بند کردیا گیا ہےجبکہ موٹر وے ایم تھری لاہور سے رجانہ تک دھند کی وجہ سے بند ہے۔

موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ موٹروے ایم فور دھند کے باعث پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد تک بند ہے۔

موٹر وے پولیس ترجمان کے مطابق قومی شاہراہ پر ٹھوکر نیاز بیگ، چوہنگ، مراکہ، شام کی بھٹیاں، مانگا منڈی میں دھند کا راج ہے اور حد نگاہ 10 سے 30 میٹر ہے۔

 ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ  پتوکی، جمبر، پھول نگر میں بھی شدید دھند ہے جبکہ چنی گوٹھ، رحیم یار خان اور صادق آ باد کے علاقوں میں ہلکی دھند ہے، شہری معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کر یں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں