وزیرداخلہ شیخ رشید نے اوورسیزپاکستانیوں کے دل جیت لیے ہیں، کیپٹن عاصم ملک
دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیرداخلہ شیخ رشید کے اوورسیز پاکستانیوں کیلئے پاسپورٹ کی مدت بڑھانے کے اعلان کا خیرمقدم کرتا ہوں، شیخ رشید نے اوورسیز پاکستانیوں کے دل جیت لئے ہیں، انشاءاللہ اوورسیز پاکستانی بھی موجودہ حکومت کے مثبت اقدامات کی حمایت جاری رکھیں گے، ان خیالات کا اظہار معروف پاکستانی راہنما اور اوورسیز پاکستانیوں کے ترجمان کیپٹن عاصم ملک نے گزشتہ روز وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کی جانب سے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے پاسپورٹ کی مدت بڑھانے کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو جو مشکلات درپیش ہیں
ان میں پاسپورٹ کی مدت کی مشکلات بھی شامل ہیں جس پر گزشتہ روز وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے یہ کہہ کر ایک مثبت اعلان کیا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کے پاسپورٹ پانچ سال کے لیے نہیں بلکہ دس سال کے لیے جاری کیے جائیں گے، کیپٹن عاصم ملک نے کہا کہ شیخ رشید کے اس اعلان پر عمل درآمد سے اوورسیز پاکستانیوں کا ایک دیرینہ مسئلہ حل ہو جائے گا اور میں امید کرتا ہوں کہ وفاقی وزیر داخلہ اوورسیز پاکستانیوں کے دیگر مسائل کو بھی باریک بینی سے دیکھیں گے اور انہیں حل کرنے کیلئے حکومت کو مثبت تجاویز دیں گے بطور ترجمان اوورسیز پاکستانیز میں وفاقی وزیرداخلہ کو اس بیان کا خیرمقدم کرتا ہوں اور اوورسیز پاکستانیوں کی طرف سے بھرپور حمایت کا یقین دلاتا ہوں