پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی 13 ویں برسی کے موقع پر جدہ میں پارٹی کارکنان کی جانب سے تقریب کا اہتمام گیا 132

پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی 13 ویں برسی کے موقع پر جدہ میں پارٹی کارکنان کی جانب سے تقریب کا اہتمام گیا

پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی 13 ویں برسی کے موقع پر جدہ میں پارٹی کارکنان کی جانب سے تقریب کا اہتمام گیا

جدہ( نورالحسن گجر سے )پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی 13 ویں برسی کے موقع پر جدہ میں پارٹی کارکنان کی جانب سے تقریب کا اہتمام گیا جس کے مہمان خصوصی پاک سعودی فرینڈ شپ فورم کے چئیرمین خالد رشید تھے تقریب میں بڑی تعداد میں پارٹی کارکنان کے ساتھ ساتھ دیگر جماعتوں کے زمہ دران نے بھی شرکت کی اور محترمہ کی زندگی پر روشنی ڈالی اور خراج عقیدت پیش کیا 

تقریب کی نظامت آفتاب احمد ترانی نے کی اور تلاوت کلام پاک کا شرف قاری محمد آصف کو حاصل ہوا اور حدیہ نعت محمد حامل عثمانی نے پڑھی جبکہ تقریب کی صدرات پیپیلز پارٹی سعودی عرب کے چئیرمین چوہدری تصور نے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی چوہدری خالد رشید نے چیئرپرسن محترمہ بے نظیر بھٹو کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا اور انکئ خدمات کو سراہا تقریب میں پارٹی کے زمہ دران چوہدری تصور

،آفتاب ترابئ ،زمرد خان خالد گجر ،اکرام اللہ کوہلی ،وقاص عنایت ،اسد اکرم ،سردار اعجاز،اعجاز حنیف ،مقبول پاش ،افضل عباس ،راجہ اعجاز جنجوعہ ،محسن فوری اور دیگر جماعتوں کے زمہ دران نوشروان خٹک ،سردار اشفاق ،راجہ شمعروز ،خورشید متیال ،افتخار سراج ،اور صحافئ مسرت خلیل ،نورالحسن گجر اور امیر محمد خان سمیت دیگر نے بھی اپنے اپنے خطابات میں کہا کے محترمہ بینظیر بھٹو 30سال جمہوریت کیلئے جدوجہد میں کوشاں رہی ہیں

اور بحثیت ایک قوم محترمہ بینظیر بھٹو کی شہادت ہمارا ایک بڑا نقصان تھا۔ قوم اس پر ہمیشہ افسوس کا اظہار کرتی رہے گی شہید بے نظیر بھٹو نے آئین کی بحالی کیلئے انتھک محنت اور عزم و ہمت کی داستانیں رقم کیں اپنے دور حکومت میں انہوں نے خواتین کی بہبود اور ان کی صحت کے حوالے سے اہم پالیسیاں بنائیں ملک و قوم کے لیۓ ان کی خدمات قابل تحسین ہیں اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو جیسی سحر انگیز شخصیت کا خلا پُر کرنا ناممکن ہے تقریب کے آخر میں بی بی شہید کی مغفرت کے لیے اجتماعی دعا کی گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں