مرنے کے بعد انسان کے لیے فائدہ منداگرکوئی عمل ہے تو وہ ایصال ثواب اورصدقہ وخیرات ہے،سیدحامد سعید کاظمی 96

مرنے کے بعد انسان کے لیے فائدہ منداگرکوئی عمل ہے تو وہ ایصال ثواب اورصدقہ وخیرات ہے،سیدحامد سعید کاظمی

مرنے کے بعد انسان کے لیے فائدہ منداگرکوئی عمل ہے تو وہ ایصال ثواب اورصدقہ وخیرات ہے،سیدحامد سعید کاظمی

خانیوال(سعید احمد بھٹی) صدر تحریک اہلسنت جنوبی پنجاب شیخ ذوالفقارعلی رضوی کے بڑے بھائی سابق ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر مارکیٹ کمیٹی خانیوال شیخ حاجی فیاض حسین رضوی کے ایصال ثواب کے لیے چہلم کی تقریب حاجی اکبرعلی روڈ پر منعقدہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر مذہبی امور پاکستان صاحبزادہ سیدحامد سعید کاظمی نے فلسفہ موت وحیات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ مرنے کے بعد انسان کے لیے فائدہ منداگرکوئی عمل ہے

تو وہ ایصال ثواب اورصدقہ وخیرات ہے یہ عمل کوئی آج کا عمل نہیں بلکہ صدیوں سے ہمارے اسلاف بزرگان دین جس پر عمل کرتے آئے ہیں ہم اس پر عمل پیراہیں‘نیک اورصالح اولاد بھی صدقہ جاریہ ہے جوہمارے پیارے جدہوجاتے ہیں ان کا ہم پر حق ہے کہ ہم ان کے نیک اعمال اوربخشش کے لیے دعائیہ تقریبات کا اہتمام کرتے رہیں۔انہوں نے اس موقع کہاکہ یہ وطن بے پناہ قربانیوں سے معرض وجود میں آیا ہے اس کی حفاظت اورتعمیروترقی کے لیے ہر شخص کو اپنا مثبت بھرپورکرداراداکرنا ہوگا افواج پاکستان کی بے پناہ قربانیاں وطن عزیزکی سلامتی کی ضامن ہے

۔اسسٹنٹ ایڈ ووکیٹ جنرل ہائیکورٹ پنجاب محمدوسیم ممتاز‘مفتی عبدالرزراق مہروی اورصدرتحریک تحریک اہلسنت جنوبی پنجاب شیخ ذوالفقارعلی رضوی نے بھی خطاب کیا۔چہلم کی تقریب میں قاری سعید نقشبندی‘ڈاکٹر وقاراحمدخان ڈاہا‘میاں محمدعبدالخالق قادری‘سیدصفدرحسین قادری‘مولانافتح محمدحامدی‘شیخ فتح علی‘شیخ محمدعلی‘ڈاکٹر اشرف مغل‘صاحبزادہ محمدعرفان الحق چشتی‘صاحبزادہ محمدنعیم اللہ کریمی‘

غلام رسول رضوی‘شیخ احمدرضا‘محمدمنظور سلطانی‘مہر محمدخورشید تھراج‘ڈاکٹر شفیق الرحمان‘میاں سیف اللہ کمبوہ‘میاں نذیر احمد وٹو‘حاجی شفیق احمد رضوی‘حاجی محمدعلیم محبوبی‘شیخ محمدحیات‘ارشاد احمد شیخ‘حاجی محمدیونس‘حاجی محمداقبال‘محمد طارق معاویہ‘ محمد انعام الحق حامدی‘ حاجی عرفان احمد عطاری‘محمدمبشرشہزادچشتی‘محمدشاہدافضل‘انسپکٹر مہرسعید احمدخاں‘شیخ محمد شہزاد حسین‘شیخ محمدحافظ شہباز حسین‘شیخ اعجاز احمد رضوی‘شیخ انتظار حسین‘شیخ سرفراز حسین‘شیخ گلزار حسین اورمحمدآصف جاوید مجددی سمیت کثیرتعداد معززین نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں