عثمان بزدار حکومت کی ہدایت پر ضلع خانیوال میں 19ارب37کروڑ روپے کی لاگت سے 999 ترقیاتی منصوبوں پر 75فیصد کام مکمل 97

عثمان بزدار حکومت کی ہدایت پر ضلع خانیوال میں 19ارب37کروڑ روپے کی لاگت سے 999 ترقیاتی منصوبوں پر 75فیصد کام مکمل

عثمان بزدار حکومت کی ہدایت پر ضلع خانیوال میں 19ارب37کروڑ روپے کی لاگت سے 999 ترقیاتی منصوبوں پر 75فیصد کام مکمل

خانیوال (سعید احمد بھٹی) عثمان بزدار حکومت کی ہدایت پر ضلع خانیوال میں 19ارب37کروڑ روپے کی لاگت سے 999 ترقیاتی منصوبوں پر 75فیصد کام مکمل کرلیا گیا-ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی نے تعمیراتی محکموں کے سربراہان کو ترقیاتی منصوبوں پر باقی کام جلد از جلد مکمل کرانے کا ٹاسک دیتے ہوئے ہدایت کی ہے ان ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کو ترجیح دی جائے ناقص میٹریل کا استعمال پایا گیا تو ذمہ دار خواہ وہ سرکاری افسر،اہکار ہو

یا ٹھیکدار اگلے دن جیل میں ہوگا-ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی نے محکمہ خوراک کو آٹے کی بلاتعطل فراہمی جاری رکھنے اور مانیٹرنگ مزید سخت کرنے کے احکامات بھی صادر کئے کردیئے – ڈپٹی کمشنر آغاظہیر عباس شیرازی اور ایم پی اے علی عباس شاہ کی زیر صدارت کمیٹی کے اجلاس میں اراکین صوبائی اسسمبلی نشاط احمد خان ڈاہا،فیصل اکرم نیازی سمیت وفاقی وزیر فوڈ سیکورٹی سید فخر امام شاہ صوبائی وزیر زراعت حسین جہانیاں گردیزی،اراکین صوبائی اسمبلی حامد یار ہراج ، خاور شاہ کے نمائندگان نے شرکت کی- جبکہ اجلاس میں اے ڈی سیز،اسسٹنٹ کمشنرز،

سی ای اوز تعلیم،صحت سمیت تعمیراتی محکموں کے سربراہان بھی موجود تھے- اجلاس میں پارلیمینٹیرینز اور انکے نمائندگان کو سالانہ ترقیاتی پروگرام، سی ڈی پی، میونسپل سروسز پروگرام،سمیت دیگر منصوبہ جات بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ 999 ترقیاتی منصوبوں پر 75 فیصد کام مکمل کرلیا گیا ہے اور ان منصوبوں میں شفافیت کو خاص طور پر مدنظر رکھا جارہا ہے-اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے سید علی عباس شاہ نے کہا کہ مکمل ہونے والے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح حلقہ کے متعلقہ منتخب نمائندہ یا پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈز سے کرایا جائے ضلع خانیوال

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان کی خصوصی توجہ کا مرکز ہے یہی وجہ ہے کہ یہاں ریکارڈ منصوبوں پر کام جاری ہے- اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبوں میں میٹریل کا خاص خیال رکھا جائےتمام منصونے شفافیت کے ساتھ مکمل کئے جائیں منصوبوں میں ناقص میٹریل استعمال کرنے والے ٹھیکدار کو بلیک لسٹ کیا جائے- انہوں نے ہدایت کی کہ افسران دفاتر میں بیٹھنے کے بجائے فیلڈ نکلیں -اجلاس میں کورونا اور ڈینگی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیاگیا ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی شہریوں سے ایس او پیز پر سختی کیساتھ عمل کرنے کی اپیل کی-اجلاس میں پنجاب میونسپل سروسز پروگرام پروگرام کے تحت ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل پر لوکل گورنمٹس کی کارکردگی کو سراہا گیا-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں