کرسمس کی چھٹیوں کے دوران ایک لاکھ چھ ہزارسے زائد گاڑیاں مری میں داخل ہوئیں 73

کرسمس کی چھٹیوں کے دوران ایک لاکھ چھ ہزارسے زائد گاڑیاں مری میں داخل ہوئیں

کرسمس کی چھٹیوں کے دوران ایک لاکھ چھ ہزارسے زائد گاڑیاں مری میں داخل ہوئیں

راولپنڈی: (راجہ فرقان احمد) سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کی طرف سے کرسمس کی چھٹیوں کے موقع پر مری میں سیاحوں کو بہترین ٹریفک سہولیات مہیا کی گئی. چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی نے کرسمس کی چھٹیوں کے دوران مری میں ٹریفک پولیس کے تمام افسران اوراہلکاروں کو اچھی ڈیوٹی دینے اور ٹریفک کی روانی کو بہترین طریقے سے برقرار رکھنے پر شاباش دی۔ تفصیلات کے مطابق کرسمس کی صبح سے اتوار رات تک ایک

لاکھ چھ ہزار سے زائد گاڑیاں مری میں داخل ہوئیں جبکہ مری میں صرف چند ہزار پارکنگ کی گنجائش کے باوجود ٹریفک پولیس کے تمام افسران و اہلکاروں نے سخت مشکل موسمی حالات میں بھی دن رات محنت کر کے فرائض منصبی کی ادائیگی کو بخوبی سر انجام دیابہترین حکمت عملی، فرائض کی پیشہ ورانہ اور ذمہ دارانہ ادائیگی، محنت ،لگن اور ٹیم ورک کی کوششوں سے ٹریفک کی روانی کو احسن طریقے سے برقرار رکھا جس پر چیف ٹریفک آفیسر نے تمام ٹریفک سٹاف کو شاباش دی۔ اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کا کہنا تھا کہ کرسمس کی

چھٹیوں کے دوران مری میں بے پناہ رش کے دوران ٹریفک پولیس کے تما م سٹاف نے 24گھنٹے سخت سردی میں بھی فرائض کو مقدم جانتے ہوئے ،شہریوں کی خدمت کو جاری رکھااور اپنے فرائض کی انجام دہی میں مصروف عمل نظر آئے جو قابل تحسین ہے اوریہی وہ جذبہ ہے جو عوام الناس میں انھیں نمایاں کرتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں