سردار وزیر محمد خان صاحب کی وفات کی خبر سن کر بہت دکھ ہوا مرحوم ایک انتہائی نیک،بااخلاق،ملنسار اور ہمدرد انسان تھے،چوہدری اسلم ظفر
آزاد کشمیر ( الیاس اعوان سے )ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر چوہدری اسلم ظفر نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوے کہا کے سردار وزیر محمد خان صاحب کی وفات کی خبر سن کر بہت دکھ ہوا مرحوم ایک انتہائی نیک،بااخلاق،ملنسار اور ہمدرد انسان تھے ان کا سارا کنبہ سال 1947 میں دیگوار ملدیالاں (سیری!) مقبوضہ کشمیر سے ہجرت کرکے عباس پور میں آکر آباد ہوا. 1947 سے قبل ان کا گھرانا “سیری”موضع نکر کوٹ میں آباد تھا اور ان کے کچھ رشتہ رشتہ دار دیگوار ملدیالاں میں سکونت پذیر تھے میرے دادا جی کا گھر زیریں “چڑی کوٹ” تھا جو آج کل چوہدری لعل حسین صاحب کی ملکیت میں ہے. مزید کہا کے
اس وقت میرے تایا صاحبان نمبردار مقدم ستار محمد مرحوم اور دیگر برادران بشمول میرے والد صاحب اسی گھر میں رہتے تھے وہاں سے مرحوم سردار وزیرحسین خان صاحب لوگوں کے گھر تک صرف 20منٹ کا سفر تھا اور اس طرح ہمارے بزرگوں کا اور ان کا آپس میں ایک والہانہ تعلق تھا
جو ہجرت کر کے عباس پور آنے کے بعد بھی ان کے اور ہمارے بزرگوں کے درمیان قائم رہا ہمارے بزرگوں کی وفات کے بعد انہوں نے پھر اس تعلق کو ہمارے ساتھ قائم رکھا اور کہا کے ان کے برادر اکبر سردار گل حسین خان مرحوم ایک اعلی پائے کے مدرس تھے اور ان کے برادر اصغر سردار محمد اقبال خان صاحب(ریٹائرڈ)صدرمعلم صاحب نے بھی تدریس کی دنیا میں منفرد نام پیدا کیا وہ میرے استاد محترم بھی ہیں اللہ تعالی انہیں عمر خضر عطا فرمائے
سردار وزیر محمد خان مرحوم بہت لج پال اور تعلق نبھانے والے انسان تھےان کی شفقت اور محبت کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا اللہ تعالی ان کی قبر کو نور سے بھر دے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین!
آسماں تیری لحد پہ شبنم افشانی کرے
سبزہ نورستہ اس گھر کی نگہبانی کرے