وزارت داخلہ نے نوازشریف کے پاسپورٹ کی تجدید نہ کرنے کی ہدایات جاری کردیں 84

وزارت داخلہ نے نوازشریف کے پاسپورٹ کی تجدید نہ کرنے کی ہدایات جاری کردیں

وزارت داخلہ نے نوازشریف کے پاسپورٹ کی تجدید نہ کرنے کی ہدایات جاری کردیں

وفاقی وزارت داخلہ نے لندن میں موجود سابق وزیراعظم نواز شریف کے پاسپورٹ کی تجدید نہ کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق فروری کے وسط میں نواز شریف کے پاسپورٹ کی مدت ختم ہو رہی ہے، جس کے بعد ان کے پاسپورٹ کی تجدید نہیں کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ  وزارت داخلہ نے پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ڈائرکٹریٹ کو اس حوالے سے ہدایات جاری کردی ہیں۔

اس سے قبل وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید  نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران اعلان کیا تھا کہ 16 فروری کو سابق وزیراعظم نوازشریف کا پاسپورٹ منسوخ کردیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں