Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

‘چاند دیکھنے کیلئے سائنس اور تحقیق سے مدد لیں گے’

'چاند دیکھنے کیلئے سائنس اور تحقیق سے مدد لیں گے'

'چاند دیکھنے کیلئے سائنس اور تحقیق سے مدد لیں گے'

‘چاند دیکھنے کیلئے سائنس اور تحقیق سے مدد لیں گے’

بادشاہی مسجد کے خطیب اور رویت ہلال کمیٹی کے نئے چیئرمین  مولانا سید عبدالخبیر آزاد کا کہنا ہے کہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی سے کوئی تصادم نہیں ہوگا، چاند دیکھنے کے لیے سائنس اور تحقیق کی مدد لی جائے گی۔

وفاقی حکومت نے گزشتہ روز رویت ہلال کمیٹی کی تشکیل نو کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمٰن کی جگہ مولانا سید عبدالخبیر آزاد  کو چیئرمین مقرر کر دیا تھا۔

رویت ہلال کمیٹی کے نئے چیئرمین نے جیو نیوز سے فون پر گفتگو میں کہا کہ انہوں نے مفتی منیب الرحمٰن کے ساتھ 15 سال تک کام کیا اور اس دوران ان سے بہت کچھ سیکھا۔

انہوں نے کہا کہ مفتی منیب الرحمٰن عظیم عالم دین ہیں اور وہ آئندہ بھی ان سے رہنمائی حاصل کریں گے۔

مولانا سید عبدالخبیر آزاد کا کہنا تھا کہ وہ شہادتیں جمع کرنے کے لیے شرعی اصولوں اور اسلامی تعلیمات کو سامنے رکھیں گے اور پوری کوشش کریں گے کہ عیدین اور رمضان کے چاند پر قومی اتفاق رائے ہو۔

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے کہا کہ وہ پشاور کے مولانا پوپلزئی کو بھی ساتھ لے کر چلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ انہیں جید علماء، فلکیات دانوں، ماہرین موسمیات کا تعاون حاصل ہے، وہ وزیر اعظم عمران خان اور وفاقی وزیر مذہبی امور ڈاکٹر نور الحق قادری کی طرف اعتماد کرنے پر ان کے شکر گزار ہیں۔

Exit mobile version