اسلامک ریلیف پاکستان کی طرف سے ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے ایک پروگرام مکلی جیمخانہ میں منعقد ہوا 75

اسلامک ریلیف پاکستان کی طرف سے ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے ایک پروگرام مکلی جیمخانہ میں منعقد ہوا

اسلامک ریلیف پاکستان کی طرف سے ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے ایک پروگرام مکلی جیمخانہ میں منعقد ہوا

ٹھٹھہ ( امین فاروقی بیورو چیف)اسلامک ریلیف پاکستان کی طرف سے ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے ایک پروگرام مکلی جیمخانہ میں منعقد ہواتقریب سے خطاب کرتے ہوئے حمیرا علی فوکل پرسن لوکل گورنمینٹ نے بچوں کی رجسٹریشن پر زور دیا,اور کہا کہ ہر پیدا ہونے والے بچے کی رجسٹریشن لازمی کرائی جائے تاکہ حکومت اس سلسلے میں بہترین پلاننگ کرسکےتقریب سے خطاب کرتے ہوئے

فزا شاہ, خدا بخش بھرانی, اختر سموں ,عائشہ چوھان نے ماحولیاتی آلودگی اور ماحولیاتی تبدیلی کے خطرات پر روشنی ڈالی اور کہا کہ جس طرح اب موسم میں تبدیلی آرہی ہے کہ.سردی پہلے اکتوبر سے مارچ تک ہوتی تھی اب دسمبر سے شروع ہوکر جنوری میں ختم.ہوجاتی ہے, برسات بے موسم آجاتی ہے جس کی وجہ سے ناصرف عام آدمیوں کو پریشانی ہوتی ہے بلکہ کسانوں کو کروڑوں کا نقصان ہوجاتا ہے , سمندری طوفان سال میں بار بار آرہا ہے جس کی وجہ سے ماحولیاتی پر بہت اثر ہورہا ہے سمندر روزانہ زمین نگل رہا ہے اور ہزاروں ایکڑ زمین اب تک نگل چکا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو ہجرت کرنی پڑ گئی ہے اگر اس پر کنٹرول نہیں ہوا تو دنیا میں بہت بڑی تباہی آئے گی اور ٹھٹھہ نقشے سے ختم ہوسکتا ہے
پروگرام آرگنائیزر معشوق رند نے کہا کہ اسلامک ریلیف پاکستان نے 2010 کے سیلاب سے ٹھٹھہ میں کام شروع کیا تھا اور لاکھوں لوگوں کو راشن, خیمیں اور ادویات مہیا کی تھیں اس کے بعد سے قدرتی آفات جب بھی آتی ہیں ہم متاثرین کی مدد کے لئے پہنچ جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن میں ہم.نے پاکستان نیوی کے ساتھ متاثرین میں راشن تقسیم کرایا تھا انہوں نے کہا کہ حکومت اور سماجی اداروں کو چاہئے ہے کہ.لوگوں کو ماحولیاتی تبدیلی اور اس جے اثرات کے بارے میں آگہی دے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں