گلگت بلتستان اسمبلی کے سپیکر کی چیئرمین اکادمی ادبیات پاکستان سے ملاقات
اسلام آباد(راجہ فرقان احمد) گلگت بلتستان ثقافت اور سیاحت کے ساتھ ساتھ ادبی ورثہ کا بھی اہم خطہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار گلگت بلتستان اسمبلی کے سپیکر امجد زیدی نے اکادمی میں ڈاکٹر یوسف خشک، چیئرمین اکادمی سے ملاقات کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ گلگت بلتستان کی زبانوں کے ادب کا فروغ قومی و عالمی سطح پر ہونا چاہیے۔ گلگت بلتستان اسمبلی کے سپیکر امجد زیدی نے چیئرمین اکادمی ڈاکٹر یوسف خشک کی کاوشوں کو سراہا
اور کہا کہ کرونا وبا کے خطرے کے باوجود وہ انتہائی دلجمعی سے کام کر رہے ہیں۔ چیئرمین اکادمی ڈاکٹر یوسف خشک نے کہا کہ اکادمی پاکستانی زبانوں کے ادب با لخصوص گلگت بلتستان کی زبانوں و ادب کے لیے ٹھوس بنیادوں پر کا م کررہی ہے اس حوالے سے بہت سے منصوبے زیر تکمیل ہیں اور اس سلسلے میں مزید باہمی تعاون سے ادبی منصوبوں کو بہتر انداز میں پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔