امید ہے کہ 2021 میں اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کم ہوجائیں گے،کیپٹن عاصم ملک 126

امید ہے کہ 2021 میں اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کم ہوجائیں گے،کیپٹن عاصم ملک

امید ہے کہ 2021 میں اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کم ہوجائیں گے،کیپٹن عاصم ملک

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)ممتاز سیاسی شخصیت اور ترجمان اوورسیزپاکستانیز کیپٹن عاصم ملک نے نئے سال کے آغاز پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میری دعا ہے کہ نیا سال2021 سب کیلئے مزید خوشیاں لے کر آئے خصوصا اوورسیز پاکستانیوں کے لیے نیا سال خوش نصیب ثابت ہو، مجھے امید ہے کہ 2021 میں اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کم ہوجائیں گے،

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی مجھے ثابت قدم رکھے تاکہ میں اوورسیز پاکستانیوں کی آواز بن سکوں اللہ مجھے طاقت اور ہمت دے کہ میں تمام پاکستانیوں خصوصا اوورسیزپاکستانیوں کی امیدوں پر پورا اترسکوں اور اور انکی آواز بن سکوں،اللہ مجھے سچ کا ساتھ دینے اور اپنی زمہ داریاں پوری کرنے کی توفیق دے، اللہ تعالی ہم سب کا حامی وناصر ہو، اللہ تعالی سے دُعا ہے کہ نیا عسوی سال2021ء تمام عالم کے لیے کرونا سے نجات کا سال ہو

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں