ضلع مہمند،بائیزئی سب ڈویژن کے سرحدی علاقہ اتم کلی میں متاثرین کی دوبارہ آباد کاری کے لئے مقامی انتظامیہ کیجانب سے امدادی پیکج تقسیم
مہمند(افضل صافی سٹی رپورٹر)ضلع مہمند،بائیزئی سب ڈویژن کے سرحدی علاقہ اتم کلی میں متاثرین کی دوبارہ آباد کاری کے لئے مقامی انتظامیہ کیجانب سے امدادی پیکج ۔مقامی انتظامیہ نے 140 متاثرہ خاندانوں میں اشیائے خورد ونوش کے پیکجز تقسیم کی ۔ متاثرین کے ساتھ تعاون کا واحد مقصد ان کی حوصہ افزائی کرنا ہے۔متاثرین کی دوبارہ آباد کاری میں کوئی کثر اٹھا نہیں رکھیں گے۔علاقے میں تمام بنیادی ضروریات کی بحالی پر تیزی سے کام جاری ہے
۔فی الحال متاثرہ خاندانوں کے بچوں کو پڑھائی کے لئے دو اساتذہ کی تنخواہیں مقامی انتظامیہ ادا کریں گی ۔ڈی سی مہمند غلام حبیب۔پاک افغان کے سرحدی دیہات اتم کلی کے 140 متاثرہ خاندانوں میں ضلعی انتظامیہ نے غذائی سامان تقسیم کرلی۔جن میں آٹا،چینی،دودھ،گھی اور دوسری غذائی سامان شامل تھے
۔اس سلسلے میں اتم کلی کے مقام پر غذائی اجناس کے تقسیم کے لئے ایک تقریب کا انعقاد ہوا۔تقریب میں ڈی سی غلام حبیب،اے سی حامد اقبال،ڈی پی او سمیت فورسز کے اعلی حکام اور علاقے کے مشران شرکت کی۔مذکورہ علاقے کے 140 متاثرہ خاندان تقریباً دو ماہ قبل اپنے آبائی گاؤں کو بارہ سال بعد واپس ہوئے تھے۔تقریب میں علاقے کے مشران نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا۔کہ علاقہ عرصہ دراز سے ترقیاتی عمل سے محروم ہیں۔
اور واپسی متاثرین تمام تر بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔جس سے متاثرین بہت سی مشکلات کا سامنا ہیں۔جن کو عارضی تعاون کے ساتھ ساتھ ترقیاتی عمل میں نے خصوصی توجہ کے منتظر ہیں۔جبکہ بائزئی قوم کے بیشتر علاقوں کے لوگ تاحال پناہ گزین کی زندگی گزار رہے ہیں۔ان کی واپسی کے لئے جلد از جلد تقریب سے ڈی سی غلام حبیب نے خطاب کرتے ہوئے کہا۔کہ متاثرین کے آباد کاری میں مقامی انتظامیہ سمیت فورسز خاص دلچسپی رکھتی ہیں۔اور بار بار تعاون کا مقصد واپسی متاثرین کے حوصلہ افزائی ہیں۔جبکہ علاقے میں بنیادی سہولیات بحالی پر تیزی سے کام جاری ہیں۔اور متاثرین کے بچوں کے فی الحال پڑھائی کے لئے دو اساتذہ کی ماہانہ تنخواہ مقامی انتظامیہ برداشت کرینگے۔