حکومت پنجاب کی ہدایت پرڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر نگرانی ضلع خانیوال میں -4جنوری 2021سے ہفتہ تعمیل کورونا ایس او پیز منایا جائے گا 95

حکومت پنجاب کی ہدایت پرڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر نگرانی ضلع خانیوال میں -4جنوری 2021سے ہفتہ تعمیل کورونا ایس او پیز منایا جائے گا

حکومت پنجاب کی ہدایت پرڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر نگرانی ضلع خانیوال میں -4جنوری 2021سے ہفتہ تعمیل کورونا ایس او پیز منایا جائے گا

خانیوال(سعید احمد بھٹى ڈسٹرکٹ رپورٹر) حکومت پنجاب کی ہدایت پرڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر نگرانی ضلع خانیوال میں -4جنوری 2021سے ہفتہ تعمیل کورونا ایس او پیز منایا جائے گا۔حکومتی شیڈول کے مطابق -4جنوری کو ضلع خانیوال کے داخلی اور خارجی پوائنٹس پر کورونا آگاہی بارے بینرز آویزاں کیے جائیں گے ہفتہ کے دوران پبلک ٹرانسپورٹ،پرائیویٹ اور پبلک دفاتر میں ایس او پیز اور ماسک پہننے بارے چیکنگ ہو گی

۔4 سے 7 جنوری کے دوران افسران مارکیٹوں، جنرل سٹور،بازاروں،مارکیز اور ہسپتالوں میں کورونا ایس او پیز چیک کرئیں گے۔,6,4 8 اور 10 جنوری کو بس سٹاپس،مارکیٹوں اور ریسٹورینٹس میں ماسک،سنیٹائزرز اور پمفلٹس تقسیم کئے جائیں گے۔8 سے 10 جنوری کو پارکس،سپورٹس گراونڈز،شاپنگ مالز پر کورونا ایس او پیزپر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔ان تمام جگہوں پر ماسک نہ پہننے اور ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے ہوں گے اور عمارتوں کو سیل کیا جائے گا۔8 جنوری کو علماء کرام جمعہ کے خطابات میں لوگوں کو کورونا بارے آگاہی فراہم کریں گے جبکہ 7 سے 10 جنوری کے دوران کورونا ایس او پیز بارے میڈیا ٹاکس منعقد ہوں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں