Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

اسامہ ندیم کے قتل کے خلاف اسلامی جمعیت طلبہ کا اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرہ سینکڑوں طلبہ کی شر کت

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی ) اسلامی جمعیت طلبہ اسلام آباد کے زیر اہتمام پولیس گردی کا نشانہ بننے والے طالبعلم اسامہ ندیم کے قتل کے خلاف نیشنل پر یس کلب اسلام آباد کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں سینکڑوں طلبہ نے شر کت کی اور واقعے کے خلاف شد ید نعرے بازی کی اور قاتلوں کو سخت سزاءدینے کا مطالبہ کیا ۔ مظاہرین سے خطاب کر تے ہو ئے اسلامی جمعیت طلبہ اسلام آباد کے ناظم سید تصور کاظمی نے کہاریاست اپنے ہی شہریوں کی قاتل بن چکی ہے اور محافظوں کے ہاتھوں ہی نوجوانوں کو چوک چوراہوں میں گولیوں سے چھلنی کیا جارہا ہے

جو کہ سخت قابل مزمت و افسوسناک ہے،اگر اُسامہ ستی کے قاتلوں کو اگر سزاءنہ دی گئی تو پھر اسلام آباد کے ہزارون طلبہ پارلیمنٹ کا رخ کر یں گے ، انھوں نے کہاسیکورٹی اداروں کے ہاتھوں بے گناہ شہریوں کا قتل معمول بنتا جا رہا ہے دارلحکومت میں نام نہاد مثالی پولیس کے ہاتھوں طالبعلم کو شہید کیا جانا اور اس پہ وزیر اعظم و وزیر داخلہ کی خاموشی افسوسناک ہے ہم حکومت کو دو دنوں کا الٹی میٹم دیتے ہیں کہ وہ اس واقعہ پہ فی الفور آذاد جوڈیشل کمیشن تشکیل دیتے ہوئے

محافظ مجرمان کو کیفرکردار تک پہنچائیں اور اور انصاف کہ فراہمی کو یقینی بنائیں ورنہ ہم طلبہ کو لے کر ایوانوں کا رخ کریں گے ، اس موقع پرطلبہ کی جانب سے کیے گئے مظاہرے میں شریک طالبعلم اسامہ کے والدین کا کہنا تھا کہ ہمارا بیٹا ایک طالبعلم تھا جو کہ بے گناہ و بے قصور تھا حکام بالا سے اپیل ہے کہ ہمارے بیٹے کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور مجرموں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے

Exit mobile version