دھابیجی پریس کلب کے سالانہ انتخابات مکمل صدر مقصود احمد جوکیو،سینئر نائب صدر امین فاروقی، جنرل سیکیرٹری نصیر خان، منتخب
ٹھٹھہ ( امین فاروقی بیورو چیف)دھابیجی پریس کلب کے لئے برائے سال 2021 کی باڈی ملیر پریس کلب کے سابق صدر میر ذوالفقار، پریس کلب گھارو کے صدر ذوالفقار خاصخیلی سابق یونین کاونسل چیئرمین فقیر نبی بخش بلوچ سینیئر صحافی جمیل چانڈیو، ممتاز لاشاری کی نگرانی میں منتخب اتفاق رائے سے دھابیجی پریس کلب کے لئے صدر مقصود احمد جوکیو،
سینئر نائب صدر امین فاروقی، نائب صدر سوئم روشن بھوپانی، جنرل سیکیرٹری نصیر خان، جوائینٹ سیکرٹری محمد علی ناہیو، خزانچی شبیر جوکیو، آفس سیکرٹری صدام حسین پہنور، اطلاعات سیکرٹری علی مصطفے پہنور اور پریس سیکرٹری حفیظ جوکیو منتخب ہوئے ہیں جبکہ دھابیجی پریس کلب کی ورکنگ کمیٹی کے لئے آدم بلوچ، مشتاق بھنبھرو، ذوالفقار علی بھنڈ، مختیار لاشاری اور شہباز جوکیو کو نامزد کیا گیا ہے