Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

ضلع مہمند،تحصیل حلیمزئی غازی بیگ بازار میں پی ٹی سی ایل سہولیات کی عدم فراہمی کے خلاف مشاورتی جرگہ

مہمند(افضل صافی سٹی رپورٹر)ضلع مہمند،تحصیل حلیمزئی غازی بیگ بازار میں پی ٹی سی ایل سہولیات کی عدم فراہمی کے خلاف مشاورتی جرگہ ۔محکمے کی جانب سے مزید کوتاہی عوام کی مفاد میں نہیں ۔ دور جدید میں تمام تعلیمی سرگرمیاں انٹرنیٹ سے منسلک ہیں. اور روزگار کی فروغ کے لئے بھی انٹرنیٹ سروسز انتہائی ضروری ہے. ۔ متعلقہ محکمہ علاقہ کو ٹیلی فون سہولیات فی الفور فراہم کریں ۔ جرگے کا مشترکہ مطالبہ ۔
تفصیلات کے مطابق تحصیل حلمیزئے غازی بیگ بازار میں مقامی سیاسی نمائندوں ،بازار یونین اور فلاحی کارکنوں نے علاقے کو پی ٹی سی ایل لینڈ لائن کے سہولیات فراہمی کیلئے مشترکہ مشاورتی جرگہ کیا ۔ مشاورتی جرگہ میں مقامی سیاسی نمائندے نوید احمد ضلعی صدر جے آئی یوتھ، کمالی پی ٹی آئی صدر جہانگیر خان، بازار یونین صدر ذاکر خان، جی ایس خالد اور علاقے کے تکل فلاحی تنظیم صدر رحمت شاہ ودیگر نے شرکت کی ۔

انہوں نے وزارت انفارمیشن و ٹیکنالوجی ضلعی انتظامیہ،محکمہ پی ٹی سی ایل اور عوامی نمائندوں سے بھرپور مطالبہ کرتے ہوئے کہا ۔ کہ دور جدید میں تمام تعلیمی سرگرمیاں اور روزگار کے فروغ کمیونیکیشن، انٹرنیٹ سے منسلک ہوگئے ہیں ۔ مگر بدقسمتی سے ضلع کے 90 فیصد علاقہ پی ٹی سی ایل اور انٹرنیٹ کے سہولیات سے محروم ہیں ۔ جرگہ شرکاء نے اس بات پر زور دیا ۔ کہ غازی بیگ بازار سے ایک کلو میٹر فاصلہ پر نحقی کنڈاو میں پی ٹی سی ایل کنکشن موجود ہے ۔ جس سے متعلقہ محکمہ عازی بیگ بازار تک فی الفور کنکشن کریں ۔ تاکہ بازار میں نیٹ کیفے قائم ہونے سے 34 ہزار ابادی ،مہمند ماڈل سکو ل اور علاقے کے طلباء فوری مستفید ہوسکے ۔

Exit mobile version