دولتانہ شہر، پٹرولنگ پوسٹ ٹھاکرہ موڑ عملہ کی شہریوں اور ٹرانسپورٹرز کے خلاف ناروا سلوک، بے جا پکڑدھکڑ اور کاغذات چیکنگ کے نام پر عوام کو تنگ کرنا معمول، شہریوں کا روڈ بلاک کرکے شدید احتجاج، 82

دولتانہ شہر، پٹرولنگ پوسٹ ٹھاکرہ موڑ عملہ کی شہریوں اور ٹرانسپورٹرز کے خلاف ناروا سلوک، بے جا پکڑدھکڑ اور کاغذات چیکنگ کے نام پر عوام کو تنگ کرنا معمول، شہریوں کا روڈ بلاک کرکے شدید احتجاج،

دولتانہ شہر، پٹرولنگ پوسٹ ٹھاکرہ موڑ عملہ کی شہریوں اور ٹرانسپورٹرز کے خلاف ناروا سلوک، بے جا پکڑدھکڑ اور کاغذات چیکنگ کے نام پر عوام کو تنگ کرنا معمول، شہریوں کا روڈ بلاک کرکے شدید احتجاج،

دولتالہ(نامہ نگار ) شہریوں اور ٹرانسپورٹرز کے خلاف پٹرولنگ پوسٹ ٹھاکرہ موڑ کے عملے کا ناروا رویہ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی بے جا پکڑ دھکڑ ،کاغذات کی جانچ پڑتال پر ڈرائیوروں کو بے جا تنگ کرنا شہریوں نے احتجاجا پٹرولنگ پوسٹ کے سامنے دولتالہ گوجرخان روڈ بلاک کر دی 2کلو میٹر تک گاڑیوں کی لمبی قطاریں مظاہرین کی پٹرولنگ پوسٹ کے عملے اور انچارج کے خلاف شدید نعرے بازی مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پٹرولنگ پوسٹ ٹھاکرہ موڑ کے عملے نے شام گئے پوسٹ کے سامنے ناکہ لگا کر بڑے پیمانے پر گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے کاغذات کی جانچ پڑتال، چالا ن،استغاثے اور گاڑیوں کی بندش کا عمل شروع کر دیا شہریوں ،ڈرائیورز اور گاڑی مالکان کا کہنا ہے کہ کاغذات مکمل ہونے کے باوجود پٹرولنگ پوسٹ کے عملے نے ہمارے ساتھ ناروا سلوک روا رکھا اورہمیں بے جا تنگ کیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اے ایس پی گوجرخان حنا نیک بخت اور ایس ایچ او تھانہ جاتلی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے بعد ازاں گرفتار موٹر سائیکل اور گاڑی ڈارئیوروں کی رہائی اور کامیاب مذاکرات کے بعد مظاہرین نے روڈ کھول دی اور پر امن طور پر منتشر ہو گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں