Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

دربارِ عالیہ عیدگاہ شریف میں سجادہ نشین پیر محمد نقیب الرحمن کے یومِ ولادت کے موقع پر ایک عظیم الشان محفلِ میلادِ مصطفی ﷺ کاانعقادکیا گیا

راولپنڈی (فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف) دربارِ عالیہ عیدگاہ شریف میں سجادہ نشین پیر محمد نقیب الرحمن کے یومِ ولادت کے موقع پر ایک عظیم الشان محفلِ میلادِ مصطفی ﷺ کاانعقادکیا گیا جس میں کثیر تعداد میں علمائے کرام، نعت خوانانِ عظام اور وابستگانِ عید گاہ شریف کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس عظیم الشان محفلِ میلادِ مصطفی ﷺ سے خطاب کرتے ہوئے سجادہ نشین پیر محمد حسان حسیب الرحمن نے کہا کہ خانقاہوں اور درگاہوں نے مخلوقِ خدا کا تعلق توحیدِ حقیقی سے جوڑا اور بندگانِ خدا کے نفوس کا تزکیہ کرتے ہوئے ان کے دلوں پہ نقش کیا کہ انسان کا دل اس قدر پاک صاف منزہ ہونا چاہئے

جس میں ربِ رحمان جا گزیں ہوجائے تا کہ انسان کے دنیا میں آنے کا مقصد ربِ رحمان کی رضاو خوشنودی کو پانا حاصل ہو سکے اور ربِ کریم تک پہنچنے کے لئے واحد ذریعہ اور سب سے اعلیٰ وسیلہ حضور نبی رحمت ﷺ ہیں جن کی ذاتِ گرامی کے متعلق ربِ رحمان نے خود قرآنِ کریم میں ارشاد فرمایا کہ جو کوئی بھی مجھ اللہ تک پہنچنے کا طالب ہو اللہ والا بننا چاہتا ہو اس پر لازم ہے کہ میرے حبیب ﷺ کی اطاعت اختیار کرے

۔ حضور نبی رحمت ﷺ کا فرمان مبارک بخاری شریف میں موجود ہے جس میں آپ ﷺ ارشاد مبارک فرماتے ہیں کہ بندہِ مومن کا ہاتھ اس کے شیخِ کامل کے ہاتھ میں اور شیخِ کامل کا ہاتھ اپنے شیخِ کامل کے ہاتھ میں ہوتا ہے یہاں تک کہ یہ سلسلہ چلتے چلتے حضور نبی کریم ﷺ کے دستِ مبارک تک پہنچتا ہے اور آپ ﷺ کے دستِ مبارک کو ربِ کریم اپنا دستِ قدرت قرار دیتا ہے اور اسی طرح یہ تمام دست مبارک ایک دوسرے سے منسلک ہو کر زنجیر کا سلسلہ تر تیب دیتے ہیں اورحق تعالی کی توحید کے علمبردار ہیں اور یہی تربیت خانقاہی نظام سے دی جاتی ہے۔ محفل میلادِ مصطفی ﷺ کا اختتام پر پیر محمد نقیب الرحمن نے وطنِ عزیز کی سلامتی ،خوشحالی، ترقی، افواجِ پاکستان کی سر بلندی، اتحاد بین المسلمین اور پوری دنیا سے کرونا وباء کے خاتمے کے لئے خصوصی دعاکی ۔

Exit mobile version